مشرق وسطی
2 منٹ پڑھنے
غزہ میں ہلاک ہونے والی فلسطینی صحافی کو رووری پیک ایوارڈ سے نوازا گیا
روری پیک ٹرسٹ نے تصدیق کی ہے کہ مریم ابو دقہ یہ ایوارڈ ایسوسی ایٹڈ پریس  کے اپنے دو ساتھیوں، عبد الکریم ہانا اور جہاد الشرافی کے ساتھ شیئر کر رہی ہیں جنہیں فلسطینی علاقے میں "جنگ کی انسانی قیمت کی طاقتور کوریج" کے لیے اس اعزاز سے نوازا گیا ہے
غزہ میں ہلاک ہونے والی فلسطینی صحافی کو رووری پیک ایوارڈ سے نوازا گیا
مریم دقہ / AP
 

منتظمین نے اعلان کیا ہے کہ فلسطینی جنگی نامہ نگار مریم ابو دقہ، جو گزشتہ سال غزہ میں ایک اسرائیلی فضائی حملے میں شہید ہو گئی تھیں، نے مرنے کے بعد فری لانس ویڈیو جرنلسٹس کے لیے معتبر 'روری پیک پرائز'  جیت لیا ہے۔

روری پیک ٹرسٹ نے تصدیق کی ہے کہ مریم ابو دقہ یہ ایوارڈ ایسوسی ایٹڈ پریس  کے اپنے دو ساتھیوں، عبد الکریم ہانا اور جہاد الشرافی کے ساتھ شیئر کر رہی ہیں جنہیں فلسطینی علاقے میں "جنگ کی انسانی قیمت کی طاقتور کوریج" کے لیے اس اعزاز سے نوازا گیا ہے۔

مریم ابو دقہ کی عمر 33 سال تھی جب وہ اگست 2025 میں جنوبی غزہ کے ناصر ہسپتال کو نشانہ بنانے والے ایک اسرائیلی فضائی حملے میں شہید ہوئیں، اس حملے میں مزید چار صحافیوں کی جانیں بھی گئی تھیں۔

اس خود مختار فوٹوگرافر اور ویڈیو رپورٹر نے اکتوبر 2023 میں نسل کشی کی جنگ کے آغاز سے ہی 'اے پی'  کے ساتھ مل کر رپورٹنگ کی تھی۔

ایسوسی ایٹڈ پریس کی ایگزیکٹو ایڈیٹر جولی پیس نے ایک بیان میں کہاکہ صحافی اکثر بہت بڑے خطرات مول لے کر واقعات کو دستاویزی شکل دینے اور عوام کو باخبر رکھنے میں ایک لازمی کردار ادا کرتے ہیں۔"

"ہم مریم اور اس تنازعے اور دیگر تنازعات کے دوران مارے جانے والے تمام صحافیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں   ۔

فری لانس ویڈیو جرنلسٹ روری پیک کی یاد میں 1995 میں قائم کیے گئے یہ سالانہ ایوارڈز دنیا بھر میں فری لانس خبریں جمع کرنے والوں کی بہادری، آزادی اور اہم شراکت کو تسلیم کرتے ہیں۔

روری پیک 1993 میں ماسکو میں آئینی بحران کی کوریج کے دوران مارے گئے تھے۔

 

دریافت کیجیے
امریکہ، تجارتی جہازوں پر سائبر حملوں میں ایرانی کردار کی، چھان بین کر رہا ہے
شیخ حسینہ 16 دسمبر کو بنگلہ دیش واپسی کی امید میں
پاکستانی خلاباز مدار میں جانے کو تیار،روانگی کل ہوگی
جنوبی کوریا: روسی طیاروں نے "فضائی دفاعی شناختی زون" میں دخل اندازی کی ہے۔
سلامتی کونسل کا اجلاس،روس اور یوکرین کے ایکدوسرے پر الزامات
یورپی یونین میں شامل ہونا فی الوقت ممکن نہیں:برنہم
ترکیہ کا 'مؤثر نظام' بحیرہ اسود میں جہاز رانی اور خوراک کی فراہمی کو محفوظ بناتا ہے:ترک مندوب
ترکیہ: قزل ایلما، جیٹ موٹر طیارے کو نشانہ بنانے والا، پہلا جنگی ڈرون
غزہ کی وزارتِ صحت: "غزہ میں 2025 میں ہلاکتوں کی تعداد 2022 کے مقابلے میں 4 گنا سے بھی زیادہ ہے"
امریکی بندرگاہیں سائبر حملوں کی زد میں
برلن: ہسپتال میں آگ لگ گئی، 15 افراد زخمی
بعض ممالک نے ضروری لچک اور عزم کا مظاہرہ نہیں کیا: کوروم
ان کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں ہے: لاوروف
ترکیہ کی قومی جوڈو ٹیم نے دو طلائی تمغے جیت لئے
آبنائے ہرمز میں جنگ کے ماحولیاتی اثرات نسلوں تک برقرار رہیں گے: پگ