نئی دہلی کی قرار داد میں قابل اعتماد اور محفوظ AI بنانے کی اپیل
نئی دہلی میں AI Impact Summit میں، 86 ممالک نے محفوظ، قابل اعتماد اور توانائی کی کم استعمال کرنے والی AI کے لیے ایک غیر پابند اعلان کی حمایت کی۔
نئی دہلی کی قرار داد میں قابل اعتماد اور محفوظ AI بنانے کی اپیل
عالمی سربراہی کانفرنس نے 'محفوظ، قابل اعتماد اور مضبوط مصنوعی ذہانت' کا مطالبہ کیا۔ / Reuters
21 فروری 2026

درجنوں ممالک، جن میں  امریکہ اور چین بھی شامل ہیں، نے “محفوظ، قابلِ اعتماد اور مضبوط” مصنوعی ذہانت کا مطالبہ کیا، یہ اعلان ہفتے کو نئی دہلی میں ایک بڑے سربراہی اجلاس کے بعد جاری کیا گیا۔

86 ممالک اور دو بین الاقوامی تنظیموں کی طرف سے  دستخط کردہ اعلامیہ میں کہا  گیا ہے کہ "محفوظ، قابلِ اعتماد اور مضبوط اے آئی کو آگے بڑھانا اعتماد قائم کرنے اور معاشرتی و اقتصادی فوائد کو بلند ترین سطح تک لیجانے  کی بنیاد ہے۔"

اس میں کسی ٹھوس عہد کا ذکر نہیں تھا، مگر اس نے کئی اختیاری اور غیر لازم الاجرا اقدامات کو اجاگر کیا، جن میں بین الاقوامی سطح پر اے آئی تحقیق کی صلاحیتوں کو یکجا کرنا بھی شامل ہے۔

پانچ روزہ  پروگرام کے  بعد بیان میں کہا گیا کہ "ہمیں یقین ہے کہ مصنوعی ذہانت کی سہولت کو صرف اسی صورت میں بہترین طور پر  محسوس کیا جا سکتا ہے جب اس کے فوائد تمام تر بنی نو انسانوں کے لیے یکساں ہوں۔

اے آئی امپیکٹ سمٹ، جس میں ہزاروں افراد شریک تھے جن میں ٹیکنالوجی کے اعلی عہدیداران بھی شامل تھے، جنریٹو اے آئی کے انتظام پر بات کرنے کے لیے چوتھی سالانہ عالمی ملاقات تھی اور یہ پہلی بار تھا کہ اس کی میزبانی کسی ترقی پذیر ملک نے کی۔

دنیا کی سب سے بڑی اے آئی طاقت امریکہ نے گزشتہ سال کے سمٹ کے بیان پر دستخط نہیں کیے تھے۔

دہلی کے اجلاس میں زیرِ بحث اہم موضوعات میں کثیر اللسانی اے آئی ترجمے کے سماجی فوائد، روزگار میں ممکنہ خلل کا خطرہ، اور ڈیٹا سینٹرز کی بھاری بجلی کھپت شامل تھے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ"توانائی، بنیادی ڈھانچے، اور قدرتی وسائل پر اے آئی کی بڑھتی ہوئی مانگ کو تسلیم کرتے ہوئے، ہم توانائی کے بچت کرنے والے اے آئی نظام تیار کرنے کی اہمیت پر زور دیتے ہیں۔"

ماہرین نے اعلان سے پہلے کہا تھا کہ سمٹ کا وسیع مرکز اور فرانس، جنوبی کوریا اور برطانیہ میں منعقدہ پچھلے ادوار میں کیے گئے مبہم وعدے ٹھوس عہد کیے جانے کے امکان کو کم کردیتے ہیں۔

سمٹ کے اعلان میں کہا گیا کہ "ممکنہ سلامتی پہلوؤں کو ہماری سمجھ بوجھ سے ہم آہنگ کرنا اہم ہے۔"

"ہم مصنوعی ذہانت کے نظاموں میں سلامتی، صنعت کی قیادت میں اختیاری اقدامات، اور تکنیکی حلوں و مناسب پالیسی فریم ورک کو اپنانے کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہیں جو جدیدیت کو ممکن بناتے ہوئے عوامی مفاد کو فروغ دیں۔"

دریافت کیجیے
سوڈان: لاکھوں انسان صرف ایک وقت کھانا کھا رہے ہیں
اسلام آباد میں امن مذاکرات کے غیر نتیجہ خیز ہونے پر ٹرمپ ایران پر نئے فوجی حملوں پر غور کر رہے ہیں
ایران اور امریک اسلام آباد میں مذاکرات کے ختم ہونے سے قبل معاہدے کے بہت قریب تھے: عراقچی
ٹرمپ نے پوپ لیو پر بھی چڑھائی کر دی: مجھے ایسا پوپ نہیں چاہیئے
امریکہ نے ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کر دی، تیل کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں
ترکیہ: پانچواں انطالیہ ڈپلومیسی فورم عالمی رہنماوں کی میزبانی کے لئے تیار
ترک پراسیکیوٹروں نے نیتن یاہو کے خلاف فردِ جرم تیار کر لی
اسرائیل حزبِ اختلاف: نیتن یاہو ناکام رہے ہیں
عالمی صمود بحری بیڑہ دوبارہ غزہ کے لئے عازمِ سفر
ترکیہ: اردوعان۔ماکرون ملاقات
پاکستان میں 21 گھنٹے کے طویل امریکہ۔ایران مذاکرات بغیر معاہدے کے ختم ہو گئے
امریکی فریق کے غیر معقول مطالبات نے مذاکرات میں پیش رفت نہیں ہونےدی: ایران ذرائع ابلاغ
اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے درمیان مستقل جنگ بندی کے لیے مذاکرات شروع
ایران جنگ می امریکی طیارہ نما ڈراون طیاروں کو وسیع پیمانے کا نقصان
اسرائیل کے غزہ کے ایک مہاجر کیمپ پر حملے میں فلسطینی شہری شہید