دنیا
3 منٹ پڑھنے
یوکرین-روس مذاکرات میں بامعنی پیشرفت ہوئی ہے: امریکہ
امریکی سفارت کار اسٹیو وٹکوف نے کہا ہے کہ یوکرین اور روس کے درمیان مذاکرات نے واشنگٹن کی قیادت میں جنگ ختم کرنے کی کوشش میں بامعنی پیش رفت کی ہے
یوکرین-روس مذاکرات میں بامعنی پیشرفت ہوئی ہے: امریکہ
یوکرین-روس / Reuters

امریکی سفارت کار اسٹیو وٹکوف نے کہا ہے کہ یوکرین اور روس کے درمیان مذاکرات نے واشنگٹن کی قیادت میں جنگ ختم کرنے کی کوشش میں بامعنی پیش رفت کی ہے۔

 انہوں نے بدھ کو ایکس پر لکھا  کہ صدر ٹرمپ کی اس جنگ کے دونوں فریقوں کو اکٹھا کرنے میں کامیابی نے بامعنی پیش رفت  کی ہے ، اور ہم اس  تنازعہ میں قتل و غارت روکنے کے لیے ان کی قیادت میں کام کرنے پر فخر محسوس کرتے ہیں۔

 دونوں فریقوں نے اپنے اپنے قائدین کو نتائج سے آگاہ کرنے اور معاہدے کی طرف کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے ۔

یوکرینی اور روسی مذاکرات کار بدھ کو جنیوا میں امریکی ثالثی والے امن مذاکرات کے دوسرے دور کی بحالی کے لیے دوبارہ مذاکرات شروع کرنے والے  تھے تاہم، دونوں جانب سے یہ اشارہ نہیں ملا کہ وہ یورپ  کے اس مہلک تنازعے کو ختم کرنے کے قریب ہیں۔

یہ مذاکرات لڑائی روکنے کی تازہ ترین سفارتی کوشش ہیں، جس نے ہزاروں  افراد کو ہلاک کیا، لاکھوں کو بے گھر کیا اور مشرقی و جنوبی یوکرین کے بڑے حصوں کو تباہ کر دیا ہے۔

امریکہ تقریباً چار سالہ جنگ ختم کرانے کے لیے زور دے رہا ہے، مگر علاقے کے اہم مسئلے یعنی زمینی حدود پر ماسکو اور کیف کے درمیان سمجھوتہ کروانے میں ناکام رہا ہے۔

دونوں جانب کے دو پچھلے مذاکراتی دور ابو ظبی میں کسی پیش رفت کے بغیر ختم ہو گئے تھے۔

 یوکرینی  صدر وولودیمیر زیلنسکی نے اپنی شام کی تقریر میں کہا کہ وہ جنگ ختم کرنے کے لیے ایک باعزت معاہدے کی طرف تیزی سے بڑھنے کے لیے تیار ہیں لیکن سوال کیا کہ کیا روس امن کے بارے میں سنجیدہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ حقیقی سفارتکاری کے بجائے میزائل حملوں کو ترجیح دے رہے ہیں۔

روس نے فروری 2022 میں یوکرین پر اپنی بھرپور جنگ شروع کی جس کے نتیجے میں تباہی کی ایسی لہر آئی کہ پورے شہر کھنڈر بن گئے۔

جنیوا مذاکرات کے لیے کریملن نے قوم پرست سخت گیر اور سابق ثقافتی وزیر ولادیمیر میڈنسکی کو اپنا  مذاکرات کار  منتخب  کیا ہے جبکہ یوکرین کے قومی سلامتی کے  مشیر  رستم عمروف کیف  کے وفد  کی قیادت کر رہے تھے جنہوں  نے کہا کہ مذاکرات بدھ کو جاری رہیں گے۔

انہوں نے واشنگٹن کی ثالثی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انہوں نے یورپی اتحادیوں کو پہلے دور مذاکرات کے نتائج سے آگاہ کیا، جن کی توجہ عملی معاملات اور ممکنہ حل کے طریقہ کار پر  مرکوز تھی۔

 

دریافت کیجیے
ایران امریکی حملوں میں پانچ صوبوں میں 14 افراد ہلاک،، تہران-مشہد ریل آپریشن بند
بھارت جوہری توانائی کے منصوبوں کے تحت آسٹریلیا سے یورینیم برآمد کرے گا
یورپی یونین اور نیٹو کی طرف سے"اتحاد" کا پیغام
نیٹو کا ترکیہ کو بھی  شامل کرتے ہوئے عظیم سطح کے بین الاقوامی دفاعی منصوبوں کا اعلان
چین میں طوفانوں سے کم ازکم 15افراد ہلاک، سینکڑوں زخمی
فرانس میں ایک اور اہم میوزیم سے قدیم زیورات کی چوری نے ہلچل مچا دی
روسی ڈراونز اور میزائل حملے میں کیف علاقے میں جانی نقصان
امریکہ: یومِ آزادی کے موقع پر فائرنگ، 8 افراد زخمی
اسرائیل: بن گویر نے دورہ نیویارک منسوخ کر دیا
شمالی کوریا: اسٹریٹجک ہتھیاروں کے تجربات
ایران: تہران میں مرحوم خامنہ ای کی نمازِ جنازہ ادا کی گئی
روس: یوکرین کا سٹریٹیجک علاقہ کوسیانتیو تیوکا مکمل طور پر ہمارے قبضے میں ہے
سعودی قیادت کے اتحاد کی حوثیوں کو  سخت دھمکی
لیونل میسی نے ورلڈ کپ کے میچوں میں 20 واں گول کرتے ہوئے ایک نیا ریکارڈ قائم کر دیا
زلزلے سے ہلاک شدگان کی تعداد 2595 ہو گئی ہے:وینیزویلا
برکینا فاسو میں فوج کا آپریشن،سینکڑوں حملہ آور مارے گئے
روس کا کیف پر شدید حملہ،9 افراد ہلاک
قطر: الثانی۔وٹکوف ملاقات
میکسیکو  نے 40 سال بعد اپنی میزبانی میں منعقدہ ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں ایکواڈور  کو شکست دے دی
روس: 400 سے زیادہ یوکرینی ڈرون مار گرائے گئے ہیں