دنیا
3 منٹ پڑھنے
ویٹیکن 'امن کی بورڈ' میں شامل نہیں ہو گا: پارولن
ویٹیکن، امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزّہ کے لئے قائم کردہ  'امن بورڈ ' میں شامل  نہیں ہو گا: کارڈینل پیٹرو پارولن
ویٹیکن 'امن کی بورڈ' میں شامل نہیں ہو گا: پارولن
سینٹ پیٹرز اسکوائر کا ایک عمومی نظارہ، سات نئے اولیاء کی تقدیس کے دن، 19 اکتوبر 2025 [فائل]۔ / Reuters
15 گھنٹے قبل

ویٹیکن کے کارڈینل پیٹرو پارولن نے کہا ہے کہ "ویٹیکن، امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزّہ کے لئے قائم کردہ  'امن بورڈ ' میں شامل  نہیں ہو گا۔

ویٹیکن کے اعلیٰ سفارتی عہدیدار 'پارولن'  نے بروز منگل  جاری کردہ  اعلان میں کہا ہے کہ  بحرانوں کو حل کرنے کی کوششیں اقوام متحدہ کے پلیٹ فورم سے کی جانی  چاہئیں۔ویٹیکن کا مقدس مقام، امن بورڈ میں شامل نہیں ہوگا کیونکہ اس کی اپنے سے  مخصوص فطرت واضح طور پر دیگر ریاستوں جیسی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا  ہےکہ ہمارا ایک اندیشہ  یہ ہے کہ بین الاقوامی سطح کے  بحرانوں کو اقوام متحدہ کو ہی سنبھالنا چاہیے۔ اور یہ ان نقاط میں سے ایک ہے جن پر ہم نے زور دیا ہے۔

واضح رہے کہ ٹرمپ کی بعض پالیسیوں کے ناقد پہلے امریکی پوپ  'لیو'کو جنوری میں بورڈ میں شامل ہونے کی دعوت دی گئی تھی۔

ٹرمپ کے غزہ منصوبے میں شامل اس امن بورڈ  کا مقصد غزہ کی عارضی حکمرانی کی نگرانی کرنا تھا۔ بعد ازاں ٹرمپ نے بذاتِ  خود اس بورڈ کو بطور چیئرمین چلانے اور  عالمی تنازعات سے نمٹنے کے لیے وسیع کرنے کے عزم کا اعلان کیا تھا۔ بورڈ، غزّہ کی تعمیرِ نو پر بات چیت کے لئے، اپنا پہلا اجلاس بروز جمعرات واشنگٹن میں کرے گا ۔

یورپ، مشرقِ وسطیٰ، مشرقی ایشیا اور لاطینی امریکہ میں امریکہ کے مضبوط حلیف ممالک  'امن بورڈ' میں شامل ہیں۔ اٹلی اور یورپی یونین بورڈ میں شامل نہیں ہوئے لیکن دونوں نے کہا ہے کہ ان کے نمائندے بطور مبصرین بورڈ میں شرکت کا ارادہ رکھتے ہیں ۔

میکسیکو مکمل رکنیت سے انکاری

میکسیکو کی صدر کلاودیا شینباوم نے بھی بروز منگل جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ فلسطینی نمائندگی نہ ہونے کی وجہ سے میکسیکو بحیثیت مکمل رکن کے  ، امریکی زیرِ قیادت  اور غزہ جنگ بندی منصوبے کے نگران، بورڈ  میں حصہ نہیں لے گا ۔

پریس کانفرنس سے خطاب میں  شینباوم  نے کہا  ہےکہ  ہم فلسطین کو ایک ریاست کے طور پر تسلیم کرتے ہیں  اس لیے ضروری ہے کہ دونوں ریاستیں یعنی اسرائیل اور فلسطین اس بورڈ میں  شریک ہوں۔

انہوں نے کہا ہے کہ میکسیکو اپنے سفیر کو بحیثیت مبصر کے اقوامِ متحدہ میں بھیجے گا۔ہمیں ملنے والی دعوت میں کہا گیا ہے کہ اگر ہم مکمل شرکت نہیں کر رہے تو ہمیں  بحیثیت مبصرشرکت کرنی چاہیے۔لہٰذا  ہم نے،وزیر خارجہ کے ساتھ مشاورت کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ ہمارا  سفیر مبّصر کی حیثیت سے اقوامِ متحدہ میں شرکت کرے گا۔

شینباوم نے فلسطین کی حمایت کا اظہار کیا ، اسرائیل کے غزہ اور فلسطینی عوام پر جاری حملوں کو نسل کشی قرار دیا اور دو ریاستی حل کا مطالبہ کیا ہے۔

دریافت کیجیے
پیٹرول کے نرخ امریکی-ایرانی مذاکرات پر نظر رکھتے ہوئے مستحکم  پوزیشن پر ہیں
ایران کے ساتھ مذاکرات میں بلا واسطہ شریک ہوں گا
سوڈان :آر ایس ایف کا اسپتال پر حملہ،متعدد افراد ہلاک
یوکرینی وفد جنیوا کےلیے روانہ،مذاکرات میں شریک ہوگا
چین: آتش بازی کی دکان میں دھماکہ
فلسطینی خیموں پر اسرائیلی حملے
مارکو روبیو اسلواکیہ اور ہنگری کے دورے پر
آئی سی ای کے چھاپے 'آمریت' سے مشابہہ ہیں: اوباما
ایران کی طرف سے سمجھوتے پر تیار ہونے کا اشارہ
اسرائیل کی تازہ خلاف ورزی: جنوبی لبنان پر فضائی حملے
ٹرمپ، ایران کے ساتھ مذاکرات کو ترجیح دیتے ہیں: روبیو
روس نے برکس کے فوجی اتحاد میں تبدیل ہونے کا دعوی مسترد کر دیا
پاکستان بمقابلہ بھارت: کرکٹ میں سب سے زیادہ مانگ ہونے والی ٹکٹوں نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کو چمکا دیا
امریکہ  نے یمنیوں کے لیے دہائی پرانی عارضی تحفظ کی حیثیت ختم کردی
مانچسٹر یونائیٹڈ کے شریک مالک نے برطانیہ میں 'مہاجرین کی آبادی' کے دعوے پر معذرت کی
روس کا یوکرین پر مزید حملہ،1 شخص ہلاک 6 زخمی
امریکی طیارہ بردار جہاز مشرق وسطی کی طرف روانہ کر دیا گیا
میونخ کانفرنس کا آغاز،عالمی بحرانوں پر غور کا امکان
وولگوگراد پر یوکرینی حملہ ناکام بنا دیا ہے: روس
امریکہ اور میکسیکو کا مشترکہ آپریشن، کئی ٹن کوکین ضبط