دنیا
1 منٹ پڑھنے
ہم نے ’’دشمن ڈرون‘‘ مار گِرایا ہے: سوڈانی فوج
ہمارے فضائی دفاعی نظام نے صوبہ جنوبی کردفان میں ایک ’’دشمن ڈرون‘‘ مار گرایا ہے: سوڈانی فوج
ہم نے ’’دشمن ڈرون‘‘ مار گِرایا ہے: سوڈانی فوج
(فائل) 5 مئی 2023 کو خرطوم، سوڈان میں سوڈانی مسلح افواج اور نیم فوجی ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان جھڑپوں کے دوران دھواں اٹھ رہا ہے۔ / Anadolu Agency
 

سوڈانی فوج نے ’’دشمن ڈرون‘‘ گرانے کا اعلان کیا ہے۔

جمعرات کے روز جاری کردہ بیان میں سوڈانی فوج نے کہا ہے کہ اس کے فضائی دفاعی نظام نے صوبہ جنوبی کردفان  کے شہر کادُقلی کے مغرب میں ایک ’’دشمن ڈرون‘‘  مار گرایا ہے۔

فوج کے مطابق سوڈانی افواج نے جمعرات کے روز علی الصبح ایک ایف ایچ 95 ڈرون کو  نشانے پر لے کر تباہ کر دیا ہے۔ تاہم بیان میں ڈرون یا اس واقعے  سے متعلق مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

یہ واقعہ ایک انسانی حقوق کی تنظیم کی طرف سے، نیم فوجی دستے ریپڈ سپورٹ فورسز کے ڈرون حملوں میں کم از کم 19 شہریوں کی ہلاکت اور تقریباً 25 کے زخمی ہونے کا، اعلان کئے جانےسے  ایک روز بعد پیش آیا ہے۔

سوڈانی فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان اپریل 2023 میں اس وقت لڑائی شروع ہوئی تھی جب نیم فوجی دستوں کو فوج میں ضم کرنے کے منصوبے پر اختلافات پیدا ہوئے تھے۔

ان جھڑپوں کے نتیجے میں اب تک دسیوں ہزار افراد ہلاک اور لاکھوں بے گھر ہو چکے ہیں۔

دریافت کیجیے
امریکہ، تجارتی جہازوں پر سائبر حملوں میں ایرانی کردار کی، چھان بین کر رہا ہے
شیخ حسینہ 16 دسمبر کو بنگلہ دیش واپسی کی امید میں
پاکستانی خلاباز مدار میں جانے کو تیار،روانگی کل ہوگی
جنوبی کوریا: روسی طیاروں نے "فضائی دفاعی شناختی زون" میں دخل اندازی کی ہے۔
سلامتی کونسل کا اجلاس،روس اور یوکرین کے ایکدوسرے پر الزامات
یورپی یونین میں شامل ہونا فی الوقت ممکن نہیں:برنہم
ترکیہ کا 'مؤثر نظام' بحیرہ اسود میں جہاز رانی اور خوراک کی فراہمی کو محفوظ بناتا ہے:ترک مندوب
ترکیہ: قزل ایلما، جیٹ موٹر طیارے کو نشانہ بنانے والا، پہلا جنگی ڈرون
غزہ کی وزارتِ صحت: "غزہ میں 2025 میں ہلاکتوں کی تعداد 2022 کے مقابلے میں 4 گنا سے بھی زیادہ ہے"
امریکی بندرگاہیں سائبر حملوں کی زد میں
برلن: ہسپتال میں آگ لگ گئی، 15 افراد زخمی
بعض ممالک نے ضروری لچک اور عزم کا مظاہرہ نہیں کیا: کوروم
ان کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں ہے: لاوروف
ترکیہ کی قومی جوڈو ٹیم نے دو طلائی تمغے جیت لئے
آبنائے ہرمز میں جنگ کے ماحولیاتی اثرات نسلوں تک برقرار رہیں گے: پگ