دنیا
2 منٹ پڑھنے
اقوام متحدہ: امریکی مداخلت نے ونیزویلا میں بین الاقوامی قانون کی پامالی کی ہے
"ریاستوں کو کسی بھی ریاست کی علاقائی سالمیت یا سیاسی آزادی کے خلاف دھمکی یا طاقت استعمال نہیں کرنی چاہیے۔"، روینا شم داسانی
اقوام متحدہ: امریکی مداخلت  نے ونیزویلا میں بین الاقوامی قانون کی پامالی کی ہے
ایک بکتر بند گاڑی وینزویلا کے صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کو لے کر 5 جنوری 2026 کو مین ہٹن کی وفاقی عدالت پہنچتی ہے۔ [فائل] / AP

اقوامِ متحدہ نے وینزویلا میں ڈرامائی امریکی مداخلت پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اس نے واضح طور پر "بین الاقوامی قانون کے ایک بنیادی اصول کو کمزور بنا دیا ہے۔"

اقوامِ متحدہ کے دفترِ حقوقِ بشر کی ترجمان روینا شم داسانی نے منگل کو جنیوا میں صحافیوں سے کہا کہ"ریاستوں کو کسی بھی ریاست کی علاقائی سالمیت یا سیاسی آزادی کے خلاف دھمکی یا طاقت استعمال نہیں کرنی چاہیے۔"

وینزویلا کے دارالحکومت پر ہوائی حملے اور لڑاکا طیاروں اور بھاری بحری تعیناتی  کی ہمراہی میں  ہونے والی  کارروائی  میں وینزویلا کے صدر نِکولس مادورو اور ان کی اہلیہ سیلیا فلورس کو ہفتے کی  علی الصبح امریکی کمانڈوز  کی طرف سے اغوا کر نے کے بعد  اقوام متحدہ نے ایک بیان جاری کیا ہے ۔

شم داسانی نے چھاپے کے جواز کے طور پر امریکی دعوؤں کو مسترد کر دیا کہ وینزویلا کی حکومت "طویل عرصے سے جاری اور نہایت افسوسناک انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں" کر رہی ہے۔

انہوں نے زور دے کر کہا"انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی جواب دہی بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی  کرتے ہوئے یک طرفہ عسکری مداخلت کے ذریعے نہیں کی جا سکتی۔"

انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ اقوامِ متحدہ کے دفتر برائِے حقوق ِ انسانی  نے ایک دہائی سے وینزویلا میں صورتحال کے "مسلسل بگڑنے" کی باقاعدگی سے رپورٹنگ کی ہے۔

انہوں نے کہا، "ہمیں خدشہ ہے کہ امریکی مداخلت کے نتیجے میں ملک میں موجودہ غیر استحکام اور مزید عسکریت پسندی صورتحال کو صرف مزید بگاڑ دے گی۔"

دریافت کیجیے
جنوبی چین میں سیلاب سے 39 افراد ہلاک، پانی کا گودام پھٹنے سے تباہی مچی
ایران امریکی حملوں میں پانچ صوبوں میں 14 افراد ہلاک،، تہران-مشہد ریل آپریشن بند
بھارت جوہری توانائی کے منصوبوں کے تحت آسٹریلیا سے یورینیم برآمد کرے گا
شام دہشتگردی کا حامی ملک نہیں رہا:امریکہ
ایران کا امریکہ کو انتباہ: صرف تہران ہی آبنائے ہرمز کی تقدیر کا فیصلہ کرنے کا مجاز ہے
صدر ایردوان  نے دفاعی تعلقات کے نمایاں ہونے والے انقرہ نیٹو سمٹ کو 'تاریخی کامیابی' قرار دیا
ایران: مغالطہ آمیز کوشش کا فوری جواب دیا جائیگا
جنوب مغربی پاکستان میں ہونے والی جھڑپ میں11 سیکیورٹی اہلکار شہید، 19 دہشت گرد ہلاک: ذرائع
کراچی کے قریب لاپتہ ہونے والے بوئنگ کارگو طیارے کی تلاش جاری
ایردوان نے نیٹو اتحادیوں میں دفاعی تعاون پر پابندیوں کو ہٹانے کا مطالبہ کیا
نیٹو رہنما سمٹ کے آخری دن آرکٹک، ایران اور یوکرین کے معاملات پر توجہ دیں گے
یورپی یونین اور نیٹو کی طرف سے"اتحاد" کا پیغام
ایران کی طرف سے اسلام آباد فائر بندی مفاہمتِ یادداشت کی خلاف ورزی پر امریکہ کی مذمت
امریکہ  نے ایران پر تازہ حملوں کی لہر شروع کر دی
ترکیہ طویل فاصلے کے کروز میزائل 'آتماجا' فراہم کرے گا: نیٹو نائب سربراہ