ترکیہ
2 منٹ پڑھنے
کونگو میں دہشتگردانہ حملہ،ترکیہ کی تعزیت
ترکیہ نے گزشتہ روز مشرقی  جمہوریہ کونگو میں ایک جنازے کو نشانہ بنانے والے دہشت گردانہ حملے میں ہلاک  شدگان  کے لیے  تعزیت کا اظہار کیا ہے
کونگو میں دہشتگردانہ حملہ،ترکیہ کی تعزیت
/ AA
11 ستمبر 2025

ترکیہ نے گزشتہ روز مشرقی  جمہوریہ کونگو میں ایک جنازے کو نشانہ بنانے والے دہشت گردانہ حملے میں ہلاک  شدگان  کے لیے  تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔

ترک وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ہمیں اس بات پر گہرا دکھ ہوا ہے کہ ڈیموکریٹک  جمہوریہ کونگو (ڈی آر سی) کے شمالی کیوو صوبے میں ڈی ای اے ایس سے وابستہ اتحادی ڈیموکریٹک فورسز کی جانب سے کیے گئے دہشت گرد حملے میں متعدد افراد ہلاک ہو گئے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہم حملے میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ اور کونگو کی عوام   سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔

منگل کے روز داعش سے وابستہ الائیڈ ڈیموکریٹک فورسز (اے ڈی ایف) سے منسوب ایک حملے میں درجنوں افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

حالیہ  سالوں میں مشرقی کونگو میں اے ڈی ایف کی سرگرمیوں میں تیزی آئی ہے۔

اصل میں یوگنڈا میں تشکیل  شدہ  اس  مسلح گروہ نے سیاسی عدم استحکام اور مقامی تنازعات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کیوو کے علاقے میں قدم جمانے کے لئے سرحدیں عبور کی ہیں۔

یہ گروپ مہلک حملوں کا ذمہ دار ہے جس میں حفاظتی قوتوں  اور عام شہریوں کو نشانہ بنایا گیا ہے ۔

دریافت کیجیے
دوحہ سمٹ کے بعد ترک صدر  نے اسرائیل کی 'ریاستی دہشت گردی' پر توجہ مبذول کرائی
ترکیہ: صدر اردوعان قطر کے دورے پر
غزہ کو تسلیم کرنا اور اسرائیل کی جرائم کا انکشاف ایک منصفانہ دنیا کا اشارہ ہے، ترکیہ
ترکیہ: اسرائیلی دعوے بے بنیاد ہیں
ایردوان کا امیر قطر سے رابطہ،حملے کی شدید مذمت
مغربی ترکیہ میں پولیس اسٹیشن پر دہشتگرد حملہ،دو افسران شہید
ترکیہ مقامی 'آلتائے'  ٹینک کی باقاعدہ پیداوار شروع کر رہا ہے
اسرائیلی میڈیا ہمارے بارے میں غلط بیانی بند کرے:ترکیہ
ترکیہ: امدادی سامان سے لدا طیارہ افغانستان روانہ ہو گیا
ایردوان کی اعلی چینی رہنماوں سے ملاقات،تعلقات فروغ دینے پر غور
ترکیہ: صدر اردوعان کی علی ییف اور پاشینیان کے ساتھ ملاقات
شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس،ایردوان چین پہنچ گئے
صدر ایردوان کا ترکیہ کے یوم فتح کے موقع پر بامنی پیغام
ترکیہ قابض افواج  کے خلاف فتح کی 103 ویں سالگرہ منا رہا ہے
چین میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں ترک صدر ایردوان کی  شراکت کی اہمیت
اردوعان: ترکیہ-جاپان دوستی غزہ بحران پر قابو پانے کا ایک اہم وسیلہ ہے