یہ بحری جہاز تقریباً 900 ٹن انسانی امدادی سامان پر مشتمل ہے، جس میں خوراک، بچوں کے لیے دودھ، ڈبہ بند اشیاء اور تیار کھانے شامل ہیں۔
یہ امداد غزہ کے عوام کی بنیادی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے تیار کی گئی ہے۔
جہاز منگل کے روز ترکیہ کی مرسین بندرگاہ سے مصر کی العریش بندرگاہ کے لیے روانہ ہوا ہے۔
بعد ازاں امدادی سامان کریم ابو سالم سرحدی گزرگاہ کے ذریعے غزہ پہنچایا جائے گا۔
ترکیہ نے 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل کے غزہ پر حملوں کے آغاز کے بعد سے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اب تک 16 جہازوں اور 14 طیاروں کے ذریعے امدادی سامان روانہ کیا ہے۔
یہ تازہ ترین امدادی مشن ترکیہ کی جانب سے غزہ کے عوام کے ساتھ مسلسل اظہارِ یکجہتی کی ایک اور مثال ہے۔
گزشتہ ہفتےاسرائیل اور حماس کے درمیان ایک جنگ بندی طے پائی تھی۔ معاہدے کا مقصد جنگ کو مستقل طور پر ختم کرنا تھا۔
اسرائیل نےاس جنگ میں 67,000 سے زائد فلسطینیوں کو ہلاک اور غزہ کی پٹی تباہ کر دیا ہے۔