سیاست
3 منٹ پڑھنے
ٹرمپ نے ایرانی ہرمز امن معاہدے کو مسترد کردیا، تیل کے بھاو 105 ڈالر سے تجاوز کر گئے
ایران نے گزشتہ ہفتے نیویارک میں اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے دوران اس امن اقدام کا اعلان کیا  تھااور تصدیق کی تھی  کہ یہ قطری ثالثوں کے ذریعے واشنگٹن  تک پہنچایا گیا ہے۔
ٹرمپ نے ایرانی ہرمز امن معاہدے کو مسترد کردیا، تیل کے بھاو 105 ڈالر سے تجاوز کر گئے
ٹرمپ کی جانب سے ایران کی ہرمز تجویز مسترد کیے جانے کے بعد تیل کی قیمتیں بحال ہو گئیں۔ (تصویر: فائل) / Reuters

مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے کی تجویز پر اختلافات نے تیل کی قیمتوں کو ایک بار پھر 1 فیصد سے زیادہ بڑھا دیا ہے۔ 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جنگی تنازعے کے حل اورآبنائے  ہرمز کو دوبارہ کھولنے کی امن تجویز مسترد  کر دی۔

عالمی معیار کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت بڑھ کر تقریباً ایک سو پانچ ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے، جبکہ امریکی خام تیل، جسے 'ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ' کہا جاتا ہے، ترانوے ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔ 

کیپلر  کے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ستمبر میں مشرقِ وسطیٰ سے خام تیل کی برآمدات ایک کروڑ اٹھائیس لاکھ بیرل یومیہ تک پہنچ گئیں، جو فروری میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے اب تک کی بلند ترین سطح ہے۔ 

ایران نے گزشتہ ہفتے نیویارک میں اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے دوران اس امن اقدام کا اعلان کیا  تھااور تصدیق کی تھی  کہ یہ قطری ثالثوں کے ذریعے واشنگٹن  تک پہنچایا گیا ہے۔

ٹرمپ نے ہفتے کو اعلان کیا کہ انہوں نے اس روڈ میپ کو مسترد کر دیا، اگرچہ انہوں نے اتوار کو ایک فون انٹرویو میں خبر رساں ادارے 'ایکسیوس' کو بتایا کہ انہیں توقع ہے کہ امریکی مذاکرات کار اس ہفتے مزید بات چیت کریں گے۔

ہفتے کے اوائل میں یمن میں سعودی قیادت والے اتحاد نے تصدیق کی کہ اس نے حوثیوں کی طرف سے مملکت کی جانب داغے گئے دو بیلسٹک میزائل اور دو ڈرونز کو روک لیا تھا۔

مشرقِ وسطیٰ میں جہاز رانی کی بحالی

امریکی انتظامیہ کے  ریکارڈ ملکی ایندھن قیمتوں کو کم کرنے کے لیے ڈیزل برآمدات پر پابندی عائد کر سکنے کے احتمال کے پیش نظر  برینٹ کی قیمتیں پچھلے ہفتے 0.4 فیصد بڑھیں، جبکہ WTI 7.9 فیصد گر  ا۔

دریں اثنا، کلیدی مشرقِ وسطیٰ کے پیداواری ممالک کی خام تیل کی برآمدات ستمبر میں دوبارہ بڑھ کر یومیہ 12.8 ملین بیرل تک پہنچ گئیں، جو فروری میں جنگ کے آغاز کے بعد سے ریکارڈ شدہ سب سے زیادہ مقدار ہے، یہ اعداد و شمار  پیر کو Kpler کے ابتدائی شپنگ ڈیٹا  کے اعلان کے بعد  آئے ، جب سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے ترسیلات میں اضافہ کیا۔

یہ تبدیلی اس وقت رونما  ہوئی جب سعودی عرب نے ریڈ سی کے بندرگاہ ینبع سے اپنی برآمدات کو ہٹاتے ہوئے مشرقی ٹرمینل راس تنورہ کی طرف منتقل کر دیا، اس کے بعد کہ عسکری حملوں نے اس کی ایسٹ-ویسٹ پائپ لائن کو نقصان پہنچایا تھا۔

 

دریافت کیجیے
امریکہ: وفاقی جج نے ٹرمپ انتظامیہ کے عائد کردہ جرمانوں کا نفاذ روک دیا
اسرائیل خانہ جنگی کا شکار ہو سکتا ہے: امریکی خفیہ رپورٹ
ایران: "امریکہ کے ساتھ مذاکرات کرنے کا کوئی فائدہ نہیں"
غزہ میں جنگ بندی مستقل طور سے بحال کروائی جائے: گوتیرس
اتحادی افواج کا یمن میں  آپریشن، حوثیوں کے ٹھکانوں پر حملے
"مکہ معاہدہ" سیکریٹری جنرل نعمان محمود ہونگے
ماسکو پر 650 ڈرونز سے حملہ،  روس کے خلاف گزشتہ دو برسوں میں بڑا ترین دوسرا حملہ تھا
ترکیہ کا ردعمل: اسرائیل، شام میں کاروائیاں کرنا بند کرے
فرانس:طلباء کی احتجاجی تحریک جاری، 500 ہائی اسکول بند ہو گئے
رونالڈو اگر چاہیں تو پرتگال ٹیم میں واپس آ سکتے ہیں:ہیڈ کوچ
روس میں لیبارٹری ملازمہ کی مشکوک موت سے وبا کا خدشہ پیدا
دہشتگردی کا خطرہ،امریکہ نے B-1 طیارے برطانیہ سے ہٹا دیئے
قاتل اسرائیل، 2023 سے اب تک، مقبوضہ مغربی کنارے پر تقریباً 63 ہزار حملے کر چکا ہے
ترکیہ: 21 ممالک نے انطالیہ اعلامیہ منظور کر دیا
حماس کے رہنما کے قتل کی ناکام کوشش  عیسائی ماں اور بیٹی ہلاک