ثقافت
2 منٹ پڑھنے
سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ انتقال کر گئے
سعودی شاہی حل: مملکت اور مسلم اُمہ نے ایک ممتاز عالم کو کھو دیا ہے، جنہوں نے اسلام اور مسلمانوں کے لیے احسن خدمات ادا کی ہیں۔
سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ انتقال کر گئے
ریاض میں، ستمبر 2010ء میں، عید الفطر کے موقع پر امام ترکی بن عبداللہ مسجد میں سعودی عرب کے گرینڈ مفتی شیخ عبدالعزیز آل شیخ نماز ادا کر رہے ہیں۔
24 ستمبر 2025

شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ الشیخ، جو سعودی عرب کے مفتی  اعظم کے طور پر ایک چوتھائی صدی سے زائد عرصے تک خدمات انجام دیتے رہے اور اس دوران انتہائی قدامت پسند مسلم قوم میں سماجی تبدیلیاں دیکھنے میں آئیں، منگل کے روز انتقال کر گئے۔ مرحوم  کی عمر 80 سال سے زائد تھی۔

مکہ  مکرمہ اور مدینہ  منورہ جیسے مقدس شہروں کے گھر  سعودی  عرب میں  مفتی اعظم  کے بیانات کو بہت زیادہ اہمیت دی جاتی ہے۔

سعودی عرب کے  الا سعود حکمران خاندان کے ساتھ قریبی تعلق رکھنے کے باوجود، جنہوں نے حالیہ برسوں میں خواتین کو گاڑی چلانے کی اجازت دی، سینما گھر کھولے اور دیگر سماجی تبدیلیاں کیں، شیخ عبدالعزیز نے داعش اور القاعدہ جیسے شدت پسند گروہوں کی سخت مذمت کی۔

مملکت کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، جو اپنے 89 سالہ والد، شاہ سلمان، کے تحت روزمرہ کے حکومتی امور چلاتے ہیں، نے منگل کی رات ریاض میں مرحوم مفتی کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔

سعودی شاہی عدالت نے اپنے بیان میں کہا، "ان کے انتقال کے ساتھ، مملکت اور  مسلم اُمہ  ایک ممتاز عالم دین سے محروم ہو گئی  ہے، آپ  نے اسلام اور مسلمانوں کے لیے نمایاں کردار ادا کیا۔"

نوجوانی میں ہی اپنی بینائی کھونے والے شیخ عبدالعزیز کو  1999 میں سعودی  شاہ فہد کے  عہدِ حکومت میں  مفتی اعظم کے عہدے پر فائز  کیا گیا تھا۔

 

دریافت کیجیے
فلسطین پہلی بار مس یونیورس میں شرکت کر رہا ہے
میڈونا: پاپ غزہ کا دورہ کر کے 'بھوکے بچوں کے لیے امید کی کرن بنیں'
2,000 سال قدیم اسمبلی ہال کی  ترکیہ میں دریافت
6 ویں صدارتی بین الاقوامی یاٹ ریس کا شمالی  قبرص  کا  مرحلہ شروع
بھارت: امرناتھ تیرتھ یاترا شروع ہو گئی
برطانیہ میں فلسطین ایکشن گروپ پر پابندی کی مذمت اور اسرائیل کو ہتھیار فراہم نہ کرنے کی اپیل
آئرش بینڈ فونٹینز ڈی سی کے استنبول میں کنسرٹ میں فلسطین سے  اظہارِ یکجہتی کا مظاہرہ
روم میں ترکیہ کی ثقافتی نوادارت کی نمائش
عازمین حج منی میں،شیطان کی سنگساری
"رب کا بلاوا" ہوائیں بھی ساتھ ہو گئیں
ترکیہ 84,000 سے زائد حاجیوں کے حج آپریشن کو احسن طریقے سے انجام دے رہا ہے
استنبول: ایک باشکوہ کہانی کا تجربہ جو افسانے اور تاریخ کا امتزاج ہے
"ٹریول گرین لسٹ"کا نیا شمارہ ،ترکیہ بھی شامل
ساتواں ایتھنوسپورٹ فیسٹیول روایت، خاندان اور عالمی اتحاد کو جانبر کر رہا ہے
ترک صدر ایردوان کا اتاترک کی یاد، نوجوانوں اور کھیل کے تہوار پر خصوصی پیغام
امریکہ کے روبرٹ فرانسس پریوسٹ نئے پوپ بن گئے