افریقہ کے مزید دس ممالک  ایبولا سے متاثر ہوسکتےہیں: افریقہ سی ڈی سی
جمہوریہ کانگو اور یوگنڈا کے علاوہ افریقہ کے مزید دس ممالک  ایبولا وائرس سے متاثر ہوسکتےہیں: افریقہ سی ڈی سی
افریقہ کے مزید دس ممالک  ایبولا سے متاثر ہوسکتےہیں: افریقہ سی ڈی سی
کانگو کے شہر بونیا کے روانپارا قبرستان میں ریڈ کراس کے کارکن ایبولا کے ایک شکار کو دفن کر رہے ہیں۔ / AP

افریقہ کے بیماریوں کے کنٹرول مرکز 'افریقہ سی ڈی سی' نے اعلان کیا ہے کہ جمہوریہ کانگو اور یوگنڈا کے علاوہ افریقہ کے مزید دس ممالک  ایبولا وائرس سے متاثر ہوسکتےہیں۔

افریقہ سی ڈی سی کے سربراہ جین کاسیا نے ہفتے کے روز  جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ
" ہمارے ، انگولا، برونڈی، وسطی افریقی جمہوریہ، جمہوریہ کانگو، ایتھوپیا، کینیا، روانڈا، جنوبی سوڈان، تنزانیہ اور زیمبیا پر مشتمل، 10 ممالک خطرے میں ہیں"۔

ایتھوپیا کے علاوہ فہرست میں شامل تمام ممالک کی سرحدیں جمہوریہ کانگو یا یوگنڈا سے ملتی ہیں، جہاں اب تک ایبولا کے کیس رپورٹ ہو چکے ہیں۔

افریقہ سی ڈی سی اور عالمی ادارہ صحت نے وبا سے نمٹنے کے اقدامات کے لیے 314 ملین ڈالر سے زائد عطیات کی اپیل بھی کی ہے۔

بجٹ کا بڑا حصہ جمہوریہ کانگو اور یوگنڈا میں علاج، نگرانی اور وبا کی روک تھام کے لیے مختص کیا گیا ہے جبکہ دیگر 10 زیادہ خطرے والے ممالک 54 ملین ڈالر آپس میں تقسیم کریں گے۔

اہم اقدامات میں قومی ہنگامی انتظامی نظام کا قیام، علاقائی ممالک کے درمیان سرحد پار رابطہ ، بندیبوگیو وائرس کے لیے مخصوص ویکسین کی تحقیق میں تیزی، اضافی طبی ٹیموں کی تعیناتی اور وبا پھیلنے سے پہلے ہنگامی سامان کا ذخیرہ شامل ہے۔

15 مئی کو صوبہ ایتوری میں وبا کے اعلان کے بعد جمہوریہ کانگو میں ایبولا کے کیسوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

یہ بیماری شمالی کیوو اور جنوبی کیوو صوبوں تک پھیل چکی ہے۔

عالمی ادارہ صحت  کے مطابق تقریباً 750 مشتبہ کیسوں اور 177 مشتبہ اموات رپورٹ کی گئی ہیں۔

کانگو میں کم از کم 82 کیسوں اور سات اموات کی تصدیق ہو چکی ہے۔

وزارتِ صحت کے مطابق یوگنڈا میں ہفتے کے روز مزید تین نئے کیس سامنے آنے کے بعد موجودہ وبا کے دوران تصدیق شدہ کیسوں کی تعداد پانچ ہو گئی ہے۔

کانگو کے حکام نے وبا کے مرکز ایتوری میں وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کھیلوں کے مقابلوں سمیت کئی سماجی سرگرمیاں معطل کر دی ہیں۔

فوجی گورنر جونی لوبویا نے اعلان کیا ہے کہ بونیا، روانپارا، منگوالو اور نیاکونڈے کے ایبولا کے کیسوں میں اضافے والے  علاقوں میں 50 سے زائد افراد کے اجتماعات پر پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔

ڈبلیو ایچ او نے خطرے کی سطح کو 'انتہائی بلند' قرار دے کر ہائی  الرٹ  جاری کر دیا ہے، جبکہ کئی ہمسایہ ممالک نے وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کانگو سے آنے والے سفر وں پر پابندیاں لگا دیں اور دیگر  اقدامات سخت کر دیئے  ہیں۔

دریافت کیجیے
عالمی کپ:ارجنٹینا سیمی فائنل میں پہنچ گیا
امریکی افواج کا جنوبی ایران میں اہداف پر فضائی حملہ
ایران نے ہرمز بند کر دیا، ہمسایہ ممالک پر حملے
ایران کے سپریم لیڈر نے علی خامنہ ای کے قتل کا بدلہ لینے کی عہد کیا
اسپین نے بیلجیم کو 2-1 سے شکست دے کر ورلڈ کپ سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا
صدر ایردوان  نے سریبرینیکا قتلِ عام میں شہید ہونے والے ہزاروں افراد کو خراجِ عقیدت پیش کیا
تقریباً 1 ملین لوگ  تائیوان اور جاپان کے جزائر سے ٹکرانے والے طوفان سے  محفوظ مقامات کو فرار
پینٹاگون نے نئے یو ایف او فائلز جاری کر دیں، عجیب و غریب فوٹیج عوام کے سامنے
ونیزویلا میں دو زلزلوں سے ہلاکتوں کی تعداد 4,118 تک پہنچ گئی ہے - حکومتی عہدیدار
اگر ایران نے انہیں نشانہ بنایا تو امریکہ ایران کو 'تباہ اور ختم' کر دے گا
یوکرینی ڈراونز کے روسی تیل کی ریفائنریوں کو نشانہ بنانے کے بعد ماسکو کے کیف پر حملوں میں اضافہ
روس:  ہم نے 376 یوکرینی ڈراونز کو گرا دیا ہے جنہوں نے پیٹرول کی تنصیبات کو نشانہ بنایا
ایمپبے نے ورلڈ کپ میں اپنا آٹھواں گول کر کے فرانس کو مراکش پر 2-0 سے فتح دلائی
خامنہ ای کی ان کے آبائی شہر مشہد میں تدفین کے وقت انتقام لینے کا قسم کھائی گئی
جنوبی ہسپانیہ میں آگ لگنے سے کم از کم 12 افراد ہلاک