دنیا
2 منٹ پڑھنے
چین اور بھارت "اچھے پڑوسی، دوست اور شراکت دار" ملک ہیں: شی
گذشتہ سال کے دوران دونوں ممالک  کے باہمی تعلقات میں مسلسل بہتری اور ترقی ہوئی ہے اور یہ عالمی امن و خوشحالی کے تحفظ اور فروغ کے لیے نہایت اہم بات ہے: صدر شی جن پنگ
چین اور بھارت "اچھے پڑوسی، دوست اور شراکت دار" ملک ہیں: شی
فائل: چینی صدر شی جن پنگ اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی 23 اکتوبر 2024 کو روس کے شہر کازان میں برکس سربراہی اجلاس کے موقع پر ملاقات کریں گے۔ / Reuters
18 گھنٹے قبل

چین کے صدر شی جن پنگ نے بھارت کی صدر 'ڈروپدی مرمو'  کو یومِ جمہوریہ کی مبارکباد دی اور کہا ہے کہ چین اور بھارت "اچھے پڑوسی، دوست اور شراکت دار" ملک ہیں۔

چین کی سرکاری خبر ایجنسی شن خوا کی بروز سوموار شائع کردہ خبر کے مطابق صدرشی نے کہا ہے کہ چین اور بھارت "اچھے پڑوسی، دوست اور شراکت دار" ملک ہیں۔ گذشتہ سال کے دوران دونوں ممالک  کے باہمی تعلقات میں مسلسل بہتری اور ترقی ہوئی ہے اور یہ "عالمی امن و خوشحالی کے تحفظ اور فروغ کے لیے نہایت اہم بات ہے"۔

شی نے چین اور بھارت کو "اژدھے اور ہاتھی کے رقص سے تشبیہ دی اور  کہا ہے  کہ چین کا ہمیشہ سے یہ موقف رہا ہے کہ دونوں ممالک کے لیے "اچھے پڑوسی، دوست اور شراکت دار" ہونا ایک درست انتخاب ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی ہے  کہ دونوں فریق تبادلوں اور تعاون کو وسعت دیں گے اور باہمی خدشات کو دور کر کے صحت مند اور مستحکم تعلقات کو فروغ دیں گے۔

واضح رہے کہ جنوبی ایشیاء کے ایٹمی طاقت رکھنے والےدونوں  پڑوسیوں کے درمیان 3,800 کلومیٹر طویل لمبی لیکن غیر حتمی سرحد ہے جو 1950 کی دہائی سے متنازع رہی ہے۔

دونوں ممالک کے تعلقات 2020 کے ایک تصادم سے متاثر ہوئے تھے جس میں جھڑپوں  کے دوران 20 بھارتی اور چار چینی فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔ اس کے بعد سے دونوں فریقوں نے ہمالیائی سرحد پر بڑے پیمانے پر فوجی نفری متعین کر رکھی ہے۔

دونوں ممالک نے گذشتہ سال سے کئی اعلیٰ سطحی باہمی دوروں کے بعد تعلقات بہتر کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہے۔

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی خارجہ پالیسی  کے پس منظر میں  دونوں ممالک نے 2025 میں دوبارہ  براہ راست پروازیں شروع کیں اور تجارت  اور سرمایہ کاری کے بہاؤ کو تیز کیا ۔

دریافت کیجیے
ترکیہ، ایران میں بیرونی مداخلت کے خلاف ہے: اردوعان
ترکیہ عالمی نظام کی بدلتی ہوئی شکل میں ایک مرکزی طاقت کے طور پر ابھرے گا: صدر ایردوان
امریکہ: امیگریشن چھاپوں میں اضافہ
آسٹریلیا: مسلح حملہ، تین افراد ہلاک ایک زخمی
امریکہ، ونیزویلا کے بعد کیوبا پر نظریں گاڑے ہوئے ہے
"شامی الاکتان جیل"متعدد خاندانوں کےلیے امید کی کرن بن گئی
"عوام محتاط رہیں"امریکہ میں شدید سردی کا طوفان آنے والا ہے:ماہرین موسمیات
ترکیہ اور سات دیگر ممالک  نے ٹرمپ کی دعوت قبول کر لی
ٹرمپ دھمکیوں سے پیچھے ہٹ گئے،بورڈ آف پیس بنانے کا فیصلہ
امریکہ نے داعش کے قیدیوں کو شام سےعراق منتقل کرنا شروع کر دیا
غزہ کے لیے امن و امان کے  تمام منصوبوں کو اہم سمجھتے ہے: ایردوان
چین: ہم، اقوام متحدہ کے مرکز والے، بین الاقوامی نظام کا دفاع کریں گے
"اقدام بغاوت"جنوبی کوریا کے سابق وزیراعظم کو 23 سال قیدکی سزا
ایران: اگر امریکہ  نے دوبارہ حملہ کیا تو ہم پوری طاقت سے جواب دیں گے
شام: YPG کا ڈرون حملہ،7 شہری ہلاک