دنیا
1 منٹ پڑھنے
روس کا میزائل حملہ،3 یوکرینی فوجی ہلاک متعدد زخمی
یوکرین کی بری فوج کے مطابق، روسی میزائل نے یوکرین کے ایک تربیتی یونٹ کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں تین فوجی ہلاک اور 18 زخمی ہو گئے
روس کا میزائل حملہ،3 یوکرینی فوجی ہلاک متعدد زخمی
/ AP

یوکرین کی بری فوج کے مطابق، روسی میزائل نے یوکرین کے ایک تربیتی یونٹ کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں تین فوجی ہلاک اور 18 زخمی ہو گئے۔

بری   فوج نے ٹیلی گرام پر ایک بیان میں کہا کہ "آج 29 جولائی کو دشمن نے یوکرین کی  بری فوج کے تربیتی یونٹوں میں سے ایک پر  میزائل حملہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ حفاظتی اقدامات کے باوجود بدقسمتی سے اہلکاروں کے نقصانات سے مکمل طور پر بچنا ممکن نہیں تھا ، رات گئے  تک  یہ معلوم ہوا ہے کہ تین فوجی  ہلاک اور 18 زخمی  ہوئے ہیں۔

بیان میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ یہ حملہ کہاں ہوا۔

تاہم متعدد فوجی بلاگرز کا کہنا ہے کہ یہ حملہ یوکرین کی شمالی سرحد کے قریب چرنی خیف کے علاقے میں ہوا۔

گزشتہ  ماہ  بھی وسطی یوکرین میں ایک اور تربیتی مرکز پر روسی حملے میں 12 فوجی ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے تھے۔

اس حملے کے نتیجے میں یوکرین کی بری  فوج  کے کمانڈر نے استعفیٰ دے دیا  جسے بعد میں ایک دوسرے عہدے پر دوبارہ تعینات کیا گیا تھا۔

دریافت کیجیے
وزیر فیدان: "ہم نے یوکرین کا ایک بہت ہی سود مند دورہ کیا ہے"
اسرائیل:فلسطینی قیدیوں کی حامل جیلوں کے گرد مگر مچھ چھوڑنے پر غور
امریکہ۔ ایران کشیدگی اور بحرِ احمر میں آمدورفت کے بند ہونے کے خطرات سے تیل کی قیمتوں میں اضافہ
یوگنڈا میں اسکول بس حادثے میں کم از کم 21 افراد لقمہ اجل
15 جولائی اقدام بغاوت کے 10 سال اور توانائی کی بدلتی پالیسیاں
فرانس میں شدید طوفان، 13,000 گھر بجلی سے محروم
یوکرین: روسی حملوں میں دو افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے ہیں
میانمار: روہینگیا مہاجرین کی کشتیاں الٹ گئیں، 500 سے زیادہ افراد ہلاک
امریکی فوج کیوبا کے خلاف ممکنہ کارروائی کے لیے اختیارات پر غور کر رہی ہے: رپورٹ
امریکہ نے سعودی عرب کے ہاتھ تقریباً 2 بلین ڈالر کی اسلحہ فروخت کی منظوری دے دی
سیمی فائنل میں ارجنٹائن کی کامیابی،فائنل اسپین کے ساتھ کھیلے گا
آسٹریلیا نےڈیٹا سینٹروں اور کاپی رائٹ سے متعلقہ اے آئی قوانین کا اعلان کر دیا
ملائیشیا میں کسی بھی اسرائیلی کو پایا گیا تو فوراً ملک بدر کر دیا جائے گا: انور ابراہیم
فیتو کی دفاعی صنعت میں تخریب کاری، اہم منصوبے اور حالیہ 10 برسوں میں مقامی دفاعی صنعت کی پیش رفتیں
کیوبا میں ملک گیر لوڈ شیڈنگ