دنیا
2 منٹ پڑھنے
اگلا نمبر کیوبا کا ہے: ٹرمپ
اگلا نمبر کیوبا کا ہے۔ وہ جلد ہی ناکام ہو جائیں گے اور ہم ان کی مدد کے لئے وہاں موجود ہوں گے: ڈونلڈ ٹرمپ
اگلا نمبر کیوبا کا ہے: ٹرمپ
امریکی صدر عندیہ دے رہے ہیں کہ کیوبا کشیدگی بڑھانے میں ایران کی پیروی کر سکتا ہے۔ / AP

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےکہا ہے کہ ایران کے خلاف فوجی کارروائی کے بعدباری کیوبا کی ہو گی۔  کیریبین  قوم  جلد ہی فیل ہو جائے گی۔

ٹرمپ نے بروز اتوار  واشنگٹن، ڈی سی جاتے ہوئے ایئر فورس ون میں صحافیوں کے ساتھ بات چیت میں کہا ہے کہ اگلی باری کیوبا کی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ کیوبا ایک الجھا ہوا اور ناکام ملک ہے۔ لہٰذا اگلا نمبر کیوبا کا ہے۔ وہ جلد ہی ناکام ہو جائیں گے اور ہم ان کی مدد کے لئے وہاں موجود ہوں گے۔ ہم اپنے کیوبن امریکیوں کی مدد کے لیے وہاں ہوں گے"۔

'روسی تیل' کے معاملے میں 'کوئی مسئلہ نہیں ہے'

نیو یارک ٹائمز کی روسی تیل بردار جہاز کو کیوبا پہنچنے کی اجازت دیئے  جانے سے متعلقہ خبر کے بارے میں سوال کے جواب میں ٹرمپ نے کہا ہے کہ "ہمیں  کسی کے ایک جہاز تیل حاصل کرنے پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔کیونکہ انہیں زندہ  بھی تو رہنا ہے۔میں نے انہیں کہ دیا ہے کہ چاہے  روس ہو یا کوئی اور ملک اگر کوئی   کیوبا کو کچھ تیل بھیجنا چاہتا ہے تو مجھے کوئی اعتراض نہیں ہے"۔

اس سوال کے جواب میں کہ کیا وہ  اس طرح صدر پوتن کو فائدہ پہنچنے کے بارے میں فکر مند نہیں ہیں؟ ٹرمپ نے کہا  ہےکہ ایسا نہیں ہوگا۔حقیقت یہ ہے کہ صدر پوتن  پیٹرول کا ایک جہاز گنوا رہے ہیں۔اگر وہ یا دیگر ممالک ایسا کرنا چاہتے ہیں تو مجھے اس پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔ اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا کیونکہ کیوبا ختم ہو چکا ہے"۔

ٹرمپ نے کہا ہے کہ "کیوبا کی انتظامیہ  بہت بُری  اور بدعنوان ہے۔ ان کے ایک جہاز تیل وصول کرنے یا نہ کرنے سے مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا ان کا کام ختم ہو چُکا ہے۔ میں، روس کی طرف سے ہو یا کسی اور ملک کی طرف سے، پیٹرول کے کیوبا میں  داخلے کو ترجیح دوں گا  کیونکہ لوگوں کو گرمائش کی، ٹھنڈک کی اور  دیگر ضروریاتِ زندگی  کی ضرورت ہے"۔

دریافت کیجیے
صدر ایردوان : "ہم نے اپنے دوستوں اور دشمنوں کو خطے میں عدم استحکامی برداشت نہ کرنے کا پیغام دیا ہے
"دست خدا" گول میں زیر استعمال گیند 33٫5 لاکھ ڈالر میں فروخت
جنوبی تھائی لینڈ میں چار صوبوں میں 70 سے زیادہ مقامات پر آتشزدگی اور بم حملے
اسرائیلی فوج نے تین سالہ جنگ میں 30 سال کے استعمال کے لائق گولیاں استعمال کی ہیں
امریکہ میں، 75 ممالک کے شہریوں پر عائد کردہ امیگرینٹ ویزے پر پابندی کالعدم قرار
امریکہ، ایران کے خلاف ’’اقتصادی ڈی ڈے‘‘ میں داخل ہو گیا ہے: بیسنٹ
اسرائیلی فوج کی جنوبی شام میں  ایک نئی فوجی کارروائی
غیر قانونی اسرائیلی آباد کاروں نے قصرہ میں تین فلسطینی گھروں کو گھیرے میں لے لیا
کینیڈا ہماری ریاست بنے بغیر تمام فوائد چاہتاہے:ٹرمپ
ہمسایہ ممالک امریکہ کا آلہ کار نہ بنیں ورنہ انجام ٹھیک نہ ہوگا:ایران
"اسرائیل پر پابندی ختم "کولومبیا کوئلہ برآمد کرےگا
جب تک اقتدار پر ہوں فلسطینی ریاست کا قیام ممکن نہیں ہوگا:نیتن یاہو
ایران ' نہ جنگ ، نہ امن' کی صورتحال کا خاتمہ چاہتا ہے:پزشکیان
اسرائیلی فوجی حکام نیتن یاہو انتخابات میں تاخیر کرنے کے لیے تشدد میں اضافے کی کوشش کر سکتے ہیں: رپورٹ
قالیباف: ہمیں ہمسایہ ممالک سے سیکیورٹی اور اقتصادی تعاون کے پیغامات موصول ہوئے ہیں