دنیا
2 منٹ پڑھنے
ٹرمپ کی ٹیرف دھمکی، یورپی کونسل اجلاس بلائے گی
انتونیو کوسٹا نے اتوار کو ایکس پر پوسٹ کیا کہ حالیہ پیش رفت کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے اور مزید ہم آہنگی کے لیے میں نے آئندہ دنوں میں یورپی کونسل کا ایک غیر معمولی اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے
ٹرمپ کی ٹیرف دھمکی، یورپی کونسل اجلاس بلائے گی
امریکہ-یورپ / Reuters

یورپی کونسل آئندہ دنوں میں ایک غیر معمولی اجلاس منعقد کرے گی تاکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گرین لینڈ سے منسلک ٹیرف عائد کرنے کے منصوبے پر بات چیت کی جا سکے۔

 انتونیو کوسٹا نے اتوار کو ایکس پر پوسٹ کیا کہ حالیہ پیش رفت کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے اور مزید ہم آہنگی کے لیے میں نے آئندہ دنوں میں یورپی کونسل کا ایک غیر معمولی اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یورپی یونین کے رکن ممالک نے مشاورت کے بعد اتحاد، بین الاقوامی قانون، علاقائی سالمیت اور قومی خودمختاری کے ساتھ ساتھ ڈنمارک اور گرین لینڈ کے ساتھ یکجہتی اور آرکٹک میں امن و سلامتی کے مشترکہ ٹرانس اٹلانٹک مفادات  کے لیے ہماری مضبوط وابستگی کی تصدیق ک ہے ی۔

کوسٹا نے مزید کہا کہ ارکان نے یہ بھی تصدیق کی کہ ٹیرف "ٹرانس اٹلانٹک تعلقات کو نقصان پہنچائیں گے اور یہ  یورپی یونین-امریکہ تجارتی معاہدے کے ساتھ مطابقت نہیں رکھتے، جبکہ وہ کسی بھی قسم کے جبر کے خلاف دفاع کرنے اور امریکہ کے ساتھ مشترکہ مفادات کے مسائل پر تعمیری تعلقات جاری رکھنے کے لیے تیار ہیں۔

 واضح رہے کہ  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہفتہ کو کہا کہ واشنگٹن یکم فروری سے ڈنمارک، ناروے، سویڈن، فرانس، جرمنی، برطانیہ، نیدرلینڈز اور فن لینڈ کی اشیاء پر 10 فیصد محصولات عائد کرے گا، جو جون میں 25 فیصد تک بڑھ جائے گا۔

یورپی رہنماؤں نے ٹیرف کے خطرے کو مسترد کیا اور ڈنمارک کے ساتھ یکجہتی کا اعادہ کیا۔

اتوار کو اِن آٹھ یورپی ممالک نے ایک مشترکہ بیان جاری کیا جس میں امریکی خطرے کی مذمت کی گئی اور آرکٹک سلامتی  اور قومی خودمختاری کے لیے اپنی وابستگی کا اعادہ کیا۔

دریافت کیجیے
ہسپتالوں پر حملے جرم ہیں:غزہ وزارت صحت
پاکستان:دہشتگردوں کا گھات لگا کر پولیس پر حملہ،متعدد ہلاک و زخمی
ماحول عدم اعتماد کامگر مذکرات میں پیش رفت کا امکان ہے:زیلنسکی
ترک خواتین کی باسکٹ بال ٹیم نے مونٹی نیگرو کو شکست دے دی
امریکہ کسی مغالطے میں نہ رہے، اسے بھی نشانہ بنا سکتے ہیں:ایران
پاکستان: آنکھوں کے معائنے کے بعد عمران خان کو دوبارہ جیل منتقل کر دیا گیا
ٹی آر ٹی بین الاقوامی دستاویزی فلم ایوارڈ کے لیے درخواستوں کا آغاز ہو گیا
اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے کی فلسطینی زمینوں پر قبضے کے احکامات جاری کر دیئے
ٹرمپ اور نیتن یاہو کے درمیان اختلافات پیدا ہو گئے
ایران کے ڈر سے امریکی وزیر خزانہ گھر چھوڑ گئے
جنوبی کوریا: بس حادثہ 48 افراد زخمی
کمبوڈیا: اسکول بس تالاب میں جا گری، 5 طالبات ہلاک
سنگاپور نے 500 ٹن گنجائش کا سونے کا خزانہ فعال کر دیا
بحری سلامتی میں تعاون کا خیر مقدم کرتے ہیں:یورپی یونین
نیتان یاہو کا اصرار: امریکہ ایران پر حملے شروع کرے