مشرق وسطی
2 منٹ پڑھنے
ایران بیرونی طاقتوں کی کٹھ پتلی نہیں بنےگا:جنرل حاتمی
کمانڈر حاتمی نے خبردار کیا کہ اگر دشمن غلطی کرے گا تو ایران کا ردعمل گزشتہ جون میں اسرائیل کے ساتھ 12 روزہ جنگ کے مقابلے میں زیادہ مضبوط ہوگا
ایران بیرونی طاقتوں کی کٹھ پتلی نہیں بنےگا:جنرل حاتمی
جنرل حاتمی / Reuters

ایران کے فوجی سربراہ نے خبردار کیا کہ ایران خود کو بیرونی طاقتوں کی طرف سے خطرے میں نہیں آنے دے گا۔

 جنرل امیر حاتمی نے بدھ کو فارس نیوز ایجنسی کے مطابق کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اپنی  قوم کے خلاف دشمنانہ بیانات میں اضافے کو ایک خطرہ سمجھتا ہے ۔

کمانڈر حاتمی نے خبردار کیا کہ اگر دشمن غلطی کرے گا تو ایران کا ردعمل گزشتہ جون میں اسرائیل کے ساتھ 12 روزہ جنگ کے مقابلے میں زیادہ مضبوط ہوگا۔

حالیہ دنوں میں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ اگر مظاہرین مارے گئے تو وہ ایران میں مداخلت کریں گے، جبکہ اسرائیلی وزیراعظم  بنیامین نیتن یاہو نے بھی ان  احتجاجات کی حمایت کا اظہار کیا ہے۔

28دسمبر کو تہران میں تاجروں نے بڑھتی ہوئی قیمتوں اور ریال کے زوال کے خلاف احتجاج کیا، جس سے کئی شہروں میں اسی طرح کی کارروائیاں شروع ہوئیں جن میں سے کچھ جان لیوا تھیں۔

،" ٹرمپ نے اتوار کو صحافیوں کو بتایا کہ ہم اس صورتحال کا قریبی مشاہدہ  کر رہے ہیں، اگر وہ ماضی کی طرح لوگوں کو مارنا شروع کر دیتے ہیں تو مجھے لگتا ہے کہ امریکہ انہیں بہت سخت نقصان  پہنچائے گا۔

دریں اثنا، نیتن یاہو نے اسرائیل کی کابینہ سے کہا کہ ہم ایرانی عوام کی جدوجہد اور ان کی آزادی و انصاف کی خواہشات کے ساتھ  کھڑے ہیں۔

یاد رہے کہ  ایرانی وزارت خارجہ نے ٹرمپ اور نیتن یاہو پر تشدد کو بھڑکانے اور ایران کی قومی  سالمیت  کو کمزور کرنے کی کوشش کا الزام لگایا تھا۔

 

 

دریافت کیجیے
فیتو کی دفاعی صنعت میں تخریب کاری، اہم منصوبے اور حالیہ 10 برسوں میں مقامی دفاعی صنعت کی پیش رفتیں
کیوبا میں ملک گیر لوڈ شیڈنگ
15 جولائی ایک اہم تاریخی موڑ ہے: یلماز
یوکرین: تجارتی کشتیوں پر روسی حملوں میں 3 افراد ہلاک ہو گئے ہیں
امریکی سینٹ نے دفاعی بل مسترد کر دیا
15 جولائی کی رات کے حالات، اقدامِ بغاوت کے اہم اور فیصلہ کُن موڑ اور ملّت کی بے مثال مزاحمت
ایران: حادثے کے بعد بحری جہاز کے 23 افراد کو بچا لیا گیا
ترکیہ نے اسکولوں کو سوشل میڈیا سے طالب علموں کی تصاویر ہٹانے کا حکم دے دیا
چین، 'باوی' طوفان کی لپیٹ میں
اسرائیل نے مغربی کنارے میں نئی غیر قانونی آبادیوں کے لئے 2.3 بلین ڈالر کا معاہدہ کر لیا
رفائیل فیتو کی تقرری،شمالی قبرص کی مذمت
غزہ کی تباہی دل کو بھاتی ہے:اسرائیلی وزیر
اسرائیلی افواج نے جنگ بندی کے باوجود لبنان میں گھروں کو آگ لگا دی
ترک خفیہ ایجنسی کا کامیاب  آپریشن، یلو بلیٹن پر مطلوب دہشتگرد گرفتار
فیتو کا خفیہ  بائی لاک مواصلاتی نظام ،مزید تفصیلات منظر عام پر