دنیا
2 منٹ پڑھنے
9 یورپی ممالک نے ہوائی اڈوں پر شدید رش کے باعث داخلی اور خارجی چیکنگ کو ملتوی کر دیا
فرانس، بیلجیم، ہالینڈ، جرمنی، یونان، مالٹا، پرتگال، اطالیہ اور سوئٹزرلینڈ نے کہا ہے کہ وہ یورپی یونین کے متنازعہ داخلہ-خروج نظام (EES) کو تب تک نافذ نہیں کریں گے جب تک کہ ٹیکنالوجی اور نظام ٹھیک سے کام نہ کریں۔
9 یورپی ممالک نے ہوائی اڈوں پر شدید رش  کے باعث داخلی اور خارجی چیکنگ کو ملتوی کر دیا
(آرکائیو) غیر یورپی یونین شہریوں کے لیے فنگر پرنٹس اور چہرے کی اسکیننگ لازمی قرار دینے والا نظام ہوائی اڈوں پر طویل قطاروں کا باعث بنا۔

یورپی یونین کے باہر کے شہریوں سے  فنگر پرنٹس اور  فیس  اسکیننگ  کرناے کا تقاضا کرنے والا نظام ہوائی اڈوں پر طویل قطاروں کا باعث بن گیا۔

رپورٹ کے مطابق فرانس، بیلجیم، ہالینڈ، جرمنی، یونان، مالٹا، پرتگال، اٹلی اور سوئٹزرلینڈ نے سرحدی روانی برقرار رکھنے کے لیے اس عمل کے اطلاق کو مؤخر کیا ہے۔

یہ نظام گزشتہ  اکتوبر میں نافذ کیا گیا تھا اور توقع تھی کہ یہ اپریل تک مکمل طور پر نافذ العمل ہو جائے گا۔

ممالک کو گرمیوں کے دوران سفری افراتفری سے بچنے کے لیے کنٹرولز کو معطل کرنے کی اجازت دینے کے لیے 150 دن کی عدم نفاذ کی مدت دی گئی تھی۔

اگرچہ یہ مدت 6 ستمبر کو ختم ہو گئی، نو ممالک نے اعلان کیا کہ جب تک نظام درست طریقے سے کام نہیں کر رہے وہ کنٹرول نافذ نہیں کریں گے۔

ایئر لائنز کا ردِ عمل

ایئر لائنز اور ہوائی اڈوں نے یورپی یونین کے نئے سرحدی کنٹرول نافذ کرنے کے طریقہ کار  پر تنقید کی۔

Ryanair نے ایئر پورٹس اور سرحدی حکام کو مناسب وقت فراہم کرنے کے لیے EES استثنا کو کم از کم اپریل 2027 تک بڑھانے کی درخواست کی۔

Ryanair کے آپریشنز منیجر نیل مک مَہون نے کہا کہ یہ عمل ابتدا سے انتہا تک تباہ کن تھا اور ان کی وارننگز پر توجہ نہیں دی گئی۔

دریافت کیجیے
امریکہ: وفاقی جج نے ٹرمپ انتظامیہ کے عائد کردہ جرمانوں کا نفاذ روک دیا
اسرائیل خانہ جنگی کا شکار ہو سکتا ہے: امریکی خفیہ رپورٹ
ایران: "امریکہ کے ساتھ مذاکرات کرنے کا کوئی فائدہ نہیں"
غزہ میں جنگ بندی مستقل طور سے بحال کروائی جائے: گوتیرس
اتحادی افواج کا یمن میں  آپریشن، حوثیوں کے ٹھکانوں پر حملے
"مکہ معاہدہ" سیکریٹری جنرل نعمان محمود ہونگے
ماسکو پر 650 ڈرونز سے حملہ،  روس کے خلاف گزشتہ دو برسوں میں بڑا ترین دوسرا حملہ تھا
ترکیہ کا ردعمل: اسرائیل، شام میں کاروائیاں کرنا بند کرے
فرانس:طلباء کی احتجاجی تحریک جاری، 500 ہائی اسکول بند ہو گئے
رونالڈو اگر چاہیں تو پرتگال ٹیم میں واپس آ سکتے ہیں:ہیڈ کوچ
روس میں لیبارٹری ملازمہ کی مشکوک موت سے وبا کا خدشہ پیدا
دہشتگردی کا خطرہ،امریکہ نے B-1 طیارے برطانیہ سے ہٹا دیئے
قاتل اسرائیل، 2023 سے اب تک، مقبوضہ مغربی کنارے پر تقریباً 63 ہزار حملے کر چکا ہے
ترکیہ: 21 ممالک نے انطالیہ اعلامیہ منظور کر دیا
حماس کے رہنما کے قتل کی ناکام کوشش  عیسائی ماں اور بیٹی ہلاک