دنیا
2 منٹ پڑھنے
روس کے یوکرین پر تازہ حملے،توانائی کی تنصیبات نشانے پر
یوکرینی فوج اور مقامی حکام نے اتوار کو کہا کہ روس نے درجنوں حملہ آور ڈرونز اور بیلسٹک اور کروز میزائلوں کے ساتھ یوکرین پر حملہ کیا، ہدف توانائی کا انفراسٹرکچر تھا
روس کے یوکرین پر تازہ حملے،توانائی کی تنصیبات نشانے پر
یوکرین / Reuters

یوکرینی فوج اور مقامی حکام نے اتوار کو کہا کہ روس نے درجنوں حملہ آور ڈرونز اور بیلسٹک اور کروز میزائلوں کے ساتھ یوکرین پر حملہ کیا، ہدف توانائی کا انفراسٹرکچر تھا ۔

ریجنل گورنر مائیکولا کالاشنک نے ٹیلیگرام پر کہا  کہ رات بھر کے حملوں نے کیف اور دارالحکومت کے آس پاس کے خطے، بحیرہ اسود کے بندرگاہی شہر اوڈیسا اور وسطی یوکرین کو نشانہ بنایا۔ کیف کے علاقے میں کم از کم ایک شخص زخمی ہوا جبکہ پانچ اضلاع میں نقصان کی اطلاعات ہیں جہاں درجنوں سے زائد گھر تباہ ہوئے ۔

اوڈیسا کے گورنر اولے کیپر نے ٹیلیگرام پر لکھا کہ خطے کے توانائی کے انفراسٹرکچر پر رات کے وقت ڈرون حملے سے آگ لگی جو بعد ازاں بجھا دی گئی۔

روس تقریباً روزانہ یوکرین کے توانائی کے نظام پر حملہ کرتا ہے، حرارتی بجلی گھروں اور برقی ذیلی اسٹیشنز کو نشانہ بناتا ہے۔

بجلی گھروں، توانائی کی ترسیل کے نظام اور گیس سیکٹر پر حملے فروری 2022 میں روس کی طرف سے شروع کیے گئے مکمل پیمانے پر حملے کے اہم عناصر ہیں۔ ماسکو کا کہنا ہے کہ وہ یوکرین کی لڑنے کی صلاحیت کو کمزور کرنا چاہتا ہے۔

یوکرین کے وزیر خارجہ اینڈری سیبِہا نے ایکس پر کہا کہ روس دہشت گردانہ وسیع حملوں کے ذریعے سفارت کاری کو کمزور کرتا رہتا ہے یہ دہشت گردی معمول کی نہیں بن سکتی؛ اسے روکا جانا چاہیے۔ روس دنیا کو ہلا نہیں سکتا، جیسے دم کتے کو ہلا نہیں سکتی،" انہوں نے کہا اور بین الاقوامی برادری سے کریملن کے خلاف سخت پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کیا۔

روس تقریباً روزانہ یوکرین کے توانائی کے نظام پر حملہ کرتا ہے۔

دوسری جانب، قومی پولیس نے اتوار کو کہا کہ لیفیو کے وسطی علاقے میں آدھی رات کو کئی دھماکہ خیز آلات پھٹنے سے ایک پولیس افسر ہلاک اور 24 دیگر افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس نے ٹیلیگرام پر کہا کہ ابتدائی طور پر اس بات کا تعین کیا گیا ہے کہ گھریلو ساختہ دھماکہ خیز آلات پھٹےپولیس نے کہا کہ پہلے دھماکے کا واقعہ اس وقت ہوا جب گشت کی ٹیم ایک دکان میں توڑ پھوڑ کے مشتبہ مقام پر پہنچی، جبکہ دوسرا دھماکہ تھوڑے ہی دیر بعد ہوا۔

لیفیو کے میئر اینڈری ساڈووئی نے واقعے کو ایک دہشت گردانہ کارروائی قرار دیا۔

 

دریافت کیجیے
فیتو کی دفاعی صنعت میں تخریب کاری، اہم منصوبے اور حالیہ 10 برسوں میں مقامی دفاعی صنعت کی پیش رفتیں
کیوبا میں ملک گیر لوڈ شیڈنگ
15 جولائی ایک اہم تاریخی موڑ ہے: یلماز
یوکرین: تجارتی کشتیوں پر روسی حملوں میں 3 افراد ہلاک ہو گئے ہیں
امریکی سینٹ نے دفاعی بل مسترد کر دیا
15 جولائی کی رات کے حالات، اقدامِ بغاوت کے اہم اور فیصلہ کُن موڑ اور ملّت کی بے مثال مزاحمت
ایران: حادثے کے بعد بحری جہاز کے 23 افراد کو بچا لیا گیا
ترکیہ نے اسکولوں کو سوشل میڈیا سے طالب علموں کی تصاویر ہٹانے کا حکم دے دیا
چین، 'باوی' طوفان کی لپیٹ میں
اسرائیل نے مغربی کنارے میں نئی غیر قانونی آبادیوں کے لئے 2.3 بلین ڈالر کا معاہدہ کر لیا
رفائیل فیتو کی تقرری،شمالی قبرص کی مذمت
غزہ کی تباہی دل کو بھاتی ہے:اسرائیلی وزیر
اسرائیلی افواج نے جنگ بندی کے باوجود لبنان میں گھروں کو آگ لگا دی
ترک خفیہ ایجنسی کا کامیاب  آپریشن، یلو بلیٹن پر مطلوب دہشتگرد گرفتار
فیتو کا خفیہ  بائی لاک مواصلاتی نظام ،مزید تفصیلات منظر عام پر