مشرق وسطی
2 منٹ پڑھنے
شامی حکومت کی کاروائی،داعش کے 81 مفرور قیدی گرفتار
شامی  امور داخلہ کے مطابق، شمال مشرقی صوبہ حسکہ کے الشدادی جیل سے YPG دہشت گرد گروہ کی طرف سے 120 قیدیوں کو رہا کیے جانے کے بعد شامی حکام نے 81 داعش قیدیوں کو دوبارہ گرفتار کر لیا ہے
شامی حکومت کی کاروائی،داعش کے 81 مفرور قیدی گرفتار
شام / AA

 شامی  امور داخلہ کے مطابق، شمال مشرقی صوبہ حسکہ کے الشدادی جیل سے YPG دہشت گرد گروہ کی طرف سے 120 قیدیوں کو رہا کیے جانے کے بعد شامی حکام نے 81 داعش قیدیوں کو دوبارہ گرفتار کر لیا ہے ۔

ایک بیان میں  امور  داخلہ نے کہا کہ شامی فوجی یونٹس اور وزارتِ داخلہ کی خصوصی آپریشن فورسز نے الشدادی شہر کی جیل سے قیدیوں کی رہائی کے بعد  تلاشی  کی مہم شروع کی۔

وزارتِ داخلہ کا کہنا تھا کہ آپریشن کے دوران 81 داعش کے ارکان گرفتار کیے گئے اور باقی قیدیوں کی تلاش اور گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

وزارتِ داخلہ کے پہلے بیانات میں کہا گیا تھا کہ الشدادی جیل سے قیدیوں کی رہائی کی ذمہ داری YPG دہشت گرد گروہ پر عائد ہوتی ہے۔

یہ حفاظتی آپریشن شمال مشرقی شام میں وسیع تر سیاسی اور عسکری پیش رفت کے دوران عمل میں آیا۔

اتوار کی شام شامی صدر احمد الشراع نے ایک جنگ بندی معاہدے کا اعلان کیا جس میں YPG دہشت گرد گروہ کی قیادت میں قائم ایس ڈی ایف کو ریاستی اداروں میں مکمل شمولیت شامل ہوگی ۔

معاہدے کے تحت گروپ کی عسکری یونٹیں فرات کے مشرق میں پیچھے ہٹیں گی، جبکہ رقہ اور دیر الزور صوبوں کا انتظامی اور سکیورٹی کنٹرول شامی ریاست کو منتقل کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ سرحدی راستے، تیل و گیس کی  فیلڈز اور شہری ادارے بھی حکومتی کنٹرول میں سونپے جائیں گے۔

یہ معاہدہ اس فوجی کارروائی کے بعد طے پایا جو شامی فوج نے شروع کی تھی اور جس کے نتیجے میں سرکاری افواج نے مشرقی اور شمال مشرقی شام کے وسیع علاقوں پر دوبارہ کنٹرول حاصل کر لیا۔

شامی حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی اس وقت کی گئی جب YPG دہشت گرد گروہ کی قیادت میں ایس ڈی ایف نے تقریباً ایک سال قبل دمشق کے ساتھ طے شدہ سابقہ معاہدوں کی بار بار خلاف ورزیاں کی تھیں۔

 

دریافت کیجیے
ترکیہ کی طرف سے چار فلسطینیوں کی ہلاکت اور اسرائیل کی 'نسل کشی پالیسی' کی مذمت
شمال مغربی پاکستان میں پولیس چوکی پر دہشت گرد حملہ، 15 افراد لقمہ اجل
اقوام متحدہ کے سربراہ کا 17 سال بعد دورہ دمشق
ٹرمپ: اب ایران مذاکرات کے لیے زیادہ سنجیدگی سے کام لے رہا ہے
شمالی یوکرین میں سومی ڈاک خانے پر روسی ڈراون حملے میں 2 افراد ہلاک
فرانس اور ہسپانیہ میں بے قابو ہونے والی جنگلات کی آگ کے باعث دو لاکھ افراد فرار
ترکیہ: یوروفائٹر ٹائیفون کی تربیت کے لئے پہلا پائلٹ گروپ برطانیہ بھیجا جا رہا ہے
ایران، جنگ کی بھاری قیمت چُکا رہا ہے: روبیو
امریکی اسٹاک مرکیٹوں میں تناو، تیل 100 ڈالر سے اوپر چلا گیا
اسرائیلی فوج نے تین فلسطینیوں کو قتل کر کے لاشیں قبضے میں لے لیں
روسی گودام پر یوکرینی ڈرون حملے
جاپان امید کرتا ہے کہ فلسطین کے لیے حمایت میں اضافہ ہوگا
ترکیہ COP31 پروگرام میں رضاکار بننے کے لیے درخواستیں جاری
چین نے آبنائے تائیوان میں دو روزہ فوجی مشقیں شروع کر دیں
ایران: ہمارا دفاعی نظریہ بالکل واضح ہے، "آنکھ کے بدلے آنکھ"