مشرق وسطی
2 منٹ پڑھنے
سعودی عرب: ہیلی کاپٹر حادثے میں 14 افراد ہلاک
آرامکو کا ہیلی کاپٹر آبنائے رأس تنورہ میں گر کر تباہ ہو گیا، ہیلی کاپٹر میں سوار 14 افراد ہلاک ہو گئے
سعودی عرب: ہیلی کاپٹر حادثے میں 14 افراد ہلاک
فائل فوٹو: سعودی آرامکو کی راس تنورہ آئل ریفائنری میں آرامکو کا ایک ٹینک دیکھا جا سکتا ہے۔ / Reuters

سعودی عرب میں ہیلی کاپٹر حادثے میں 14 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

سعودی عرب  وزارتِ توانائی کے جاری کردہ بیان کے مطابق  ملک کے مشرقی علاقے رأس تنورہ میں گرنے والے ہیلی کاپٹر میں سوار کم از کم 14 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

سعودی عرب کی سرکاری خبر ایجنسی ایس پی اے کے مطابق، تیل کی معروف کمپنی آرامکو کا ہیلی کاپٹر اتوار کے روز آبنائے ہرمز کے مغرب میں، سعودی عرب کے مشرقی ساحلی شہر رأس تنورہ میں گر کر تباہ ہو گیا ہے۔

'ایس پی اے'کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے متعلقہ اداروں کی شمولیت سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، جبکہ حادثے کی اصل وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔

آرامکو نے تقریباً چار ماہ کے تعطل کے بعد جمعہ کے روز رأس تنورہ ٹرمینل پر خام تیل کی لوڈنگ کی کاروائیاں دوبارہ شروع کی تھیں۔

سعودی عرب کے مشرقی خلیجی ساحل پر واقع رأس تنورہ ملک کے تیل صاف کرنے اور برآمدات کرنے کے اہم ترین مراکز میں شمار ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ دنیا کے سب سے بڑے تیل برآمد کنندگان  میں شامل سعودی عرب بھی، امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے عارضی معاہدے سے قبل خطے کے ممالک کی جانب سے تیل اور قدرتی گیس کی پیداوار اور برآمدات میں اضافے کے نتیجے میں، تیز ہونے والی ترسیلی سرگرمیوں میں شامل ہے۔

دریافت کیجیے
آئی آر جی سی: ہم نے اردن میں امریکی طیاروں کو نشانہ بنایا ہے
ہم، ایران۔امریکہ مذاکرات کے دوبارہ آغاز کے خواہش مند ہیں: فیدان
بحیرۂ کیسپین پائپ لائن کنسورشیم کے ٹرمینل پر دو آئل ٹینکروں پر حملے
جاپان: اب ہم ایٹمی موضوع پر "بات کرنے سے گریز نہیں کر سکتے"
اقوام متحدہ: غزہ کے بچوں میں تیزی سے خسرہ پھیل رہا ہے
یوکرین: روسی حملوں میں ایک شخص ہلاک اور 15 زخمی
امریکہ نے جزیرہ قشم کو بھی نشانہ بنایا
انگلینڈ نے فیفا ورلڈ کپ میں تیسری پوزیشن اپنے نام کر لی
آبنائے ہرمز پر کسی بھی ریاست کا دعوی خودمختاری "بین الاقوامی قانون کے خلاف" ہے
بھارت کا نجی خلائی دور وکرم-1 کے آغاز کے ساتھ شروع
ایران نے کویت کے بجلی اور پانی کی پلانٹس پر حملے کیے جبکہ بحرین نے ڈرون حملوں کو ناکام بنا دیا
عراقی وزیر اعظم نے دورہ امریکہ کے دوران 48 تجارتی معاہدے کر لیے
مشرقی ترکیہ میں ریکڑ اسکیل پر 5 کی شدت کا زلزلہ
یوکرین کے ڈراون حملے میں سات افراد ہلاک، 24 زخمی
ایران نے 7 راتوں سے جاری حملوں کے بعد امریکی فوجی اڈوں پر جوابی حملے کیے