دنیا
2 منٹ پڑھنے
مرکزی میکسیکو میں فٹبال اسٹیڈیم پر مسلح حملے میں 11 افراد ہلاک
گواناجواتو صنعتی طور پر  ترقی کر رہا ہے اور کئی مقبول سیاحتی مقامات کا  مرکز بھی  ہے، قتل  و غارت کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جتھوں کی لڑائیوں کی وجہ سے یہ ملک کی سب سے مہلک ریاست بھی ہے۔
مرکزی میکسیکو میں فٹبال  اسٹیڈیم پر مسلح حملے میں 11 افراد ہلاک
وسطی میکسیکو میں فٹ بال گراؤنڈ پر مسلح حملے میں 11 افراد ہلاک۔ / AFP
16 گھنٹے قبل

ممقامی حکام کے مطابق اتوار کو وسطی میکسیکو کی ریاست گواناجواتو میں ایک فٹ بال اسٹیڈیم میں مسلح حملے میں کم از کم 11 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہو گئے۔

دفترِمیئر کے  بیان میں  کہا گیا ہے کہ  حکام نے حملے کے ذمہ داروں کی تلاش کے لیے  تفتیش شروع کر دی ہے۔

بیان  کے مطابق "11 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے، جن میں سے 10 موقع پر ہلاک ہوئے اور ایک شخص ہسپتال میں طبی امداد کے دوران  چل بسا۔"

 12 افراد فائرنگ سے زخمی ہوئے ہیں اور انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔"

اسی شہر میں ہفتہ کی رات چار تھیلوں سےانسانی باقیات بھی برآمد ہوئے ہیں۔

گواناجواتو صنعتی طور پر  ترقی کر رہا ہے اور کئی مقبول سیاحتی مقامات کا  مرکز بھی  ہے، قتل  و غارت کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جتھوں کی لڑائیوں کی وجہ سے یہ ملک کی سب سے مہلک ریاست بھی ہے۔

میکسیکو کی صدر کلاؤڈیا شینباوم نے سال کے آغاز میں کہا تھا کہ 2025 میں میکسیکو کی قاتلانہ وارداتوں کی شرح ایک دہائی میں اپنی  کم  ترین سطح تک پہنچ گئی ہے، جو ان کی انتظامیہ کی قومی سلامتی حکمت عملی کا نتیجہ بتائی جاتی ہے۔

 

دریافت کیجیے
ترکیہ، ایران میں بیرونی مداخلت کے خلاف ہے: اردوعان
ترکیہ عالمی نظام کی بدلتی ہوئی شکل میں ایک مرکزی طاقت کے طور پر ابھرے گا: صدر ایردوان
امریکہ: امیگریشن چھاپوں میں اضافہ
آسٹریلیا: مسلح حملہ، تین افراد ہلاک ایک زخمی
امریکہ، ونیزویلا کے بعد کیوبا پر نظریں گاڑے ہوئے ہے
"شامی الاکتان جیل"متعدد خاندانوں کےلیے امید کی کرن بن گئی
"عوام محتاط رہیں"امریکہ میں شدید سردی کا طوفان آنے والا ہے:ماہرین موسمیات
ترکیہ اور سات دیگر ممالک  نے ٹرمپ کی دعوت قبول کر لی
ٹرمپ دھمکیوں سے پیچھے ہٹ گئے،بورڈ آف پیس بنانے کا فیصلہ
امریکہ نے داعش کے قیدیوں کو شام سےعراق منتقل کرنا شروع کر دیا
غزہ کے لیے امن و امان کے  تمام منصوبوں کو اہم سمجھتے ہے: ایردوان
چین: ہم، اقوام متحدہ کے مرکز والے، بین الاقوامی نظام کا دفاع کریں گے
"اقدام بغاوت"جنوبی کوریا کے سابق وزیراعظم کو 23 سال قیدکی سزا
ایران: اگر امریکہ  نے دوبارہ حملہ کیا تو ہم پوری طاقت سے جواب دیں گے
شام: YPG کا ڈرون حملہ،7 شہری ہلاک