دنیا
2 منٹ پڑھنے
یوکرین پر روسی حملوں میں شدت،متعدد ہلاک و زخمی
یوکرین کے دارالحکومت کیف کو نشانہ بنانے والے روسی ڈرون حملوں میں کم از کم تین افراد ہلاک اور 10 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں، جبکہ ماسکو نے ملک بھر میں ایک وسیع فضائی جارحیت شروع کر دی ہے
یوکرین پر روسی حملوں میں شدت،متعدد ہلاک و زخمی
یوکرین-روس / Reuters

علاقائی حکام نے اعلان کیا ہے کہ یوکرین کے دارالحکومت کیف کو نشانہ بنانے والے روسی ڈرون حملوں میں کم از کم تین افراد ہلاک اور 10 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں، جبکہ ماسکو نے ملک بھر میں ایک وسیع فضائی جارحیت شروع کر دی ہے۔ 

کیف کے علاقائی پراسیکیوٹر آفس کے مطابق، ایک حملہ 'صوفی وسکا بورشچاہیوکا' نامی گاؤں کے ایک مقامی بازارپر ہوا، جبکہ دیگر ڈرون حملوں سے سویلین گاڑیوں کو نقصان پہنچا اور دارالحکومت کے علاقے میں تجارتی گوداموں اور دفتری عمارتوں میں شدید آگ لگ گئی۔ 

یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی نے انکشاف کیا ہے کہ روسی افواج نے ہفتے کے روز سے اب تک مختلف ماڈلز کے 277 حملہ آور ڈرونز داغے ہیں، جس سے ملک بھر میں سویلین بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا ہے، جس میں ایک ایسی عمارت بھی شامل ہے جو سعودی عرب کے سفیر کی سرکاری رہائش گاہ کے طور پر استعمال ہوتی تھی۔ 

سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر جاری کردہ ایک بیان میں زیلنسکی نے کہا کہ کیف میں ڈرون حملوں کی اس لہر نے کنڈر گارٹن، اسکولوں، رہائشی مکانات، گاڑیوں کی مرمت کی دکان اور مواصلاتی نظام کے بنیادی ڈھانچے کو تباہ کر دیا ہے۔ 

اس کے علاوہ مزید حملے ڈنیپرو  میں ایک اسپورٹس اسکول اور سومی  کے علاقے میں بچوں کے ایک یتیم خانے پر بھی کیے گئے۔ 

زیلنسکی نے کہا کہ ایسا کرنے کے پیچھے روس کا کوئی فوجی مقصد نہیں ہے  یہ خالصتاً لوگوں کے حوصلے توڑنے اور ہمارے معاشرے کو زیادہ سے زیادہ نقصان پہنچانے کی کوشش ہے۔" 

انہوں نے ماسکو کی جانب سے حال ہی میں کی جانے والی سفارتی پیشکشوں کو مسترد کرتے ہوئے دلیل دی کہ یہ صرف فیصلہ کن بین الاقوامی اقدامات کو روکنے کے لیے تیار کی گئی ہیں۔

دوسری جانب، روسی وزارتِ دفاع نے ٹیلی گرام کے ذریعے بتایا کہ اس کی افواج نے کیف اور اوڈیسا میں مواصلاتی اور لاجسٹک مراکز کے ساتھ ساتھ ایک ایسے مال بردار بحری جہاز کو نشانہ بنایا ہے جس کے بارے میں مبینہ طور پر دعویٰ کیا گیا ہے کہ وہ فوجی سامان منتقل کر رہا تھا، اور روس نے اپنے اس موقف کو دہرایا کہ وہ صرف فوجی اثاثوں کو نشانہ بناتا ہے۔ 

 

دریافت کیجیے
جمہوریہ کانگو میں طیارے کے حادثے میں 2 جرنیلوں سمیت 17 افراد ہلاک
ایتھنز میں دھماکے سے زمین بوس ہونے والی عمارت سے ایک عورت کی لاش برآمد، 5 لاپتہ
اسرائیلی فوج جنوبی لبنان میں فاسفورس گولہ بارود کا استعمال کرتی ہیں: لبنانی میڈیا
اندونیشیا میں 13 ستمبر کو غرقاب ہونے والی فیری میں سوار 52 افراد کی لاشیں بازیاب
نیپالی وزیر اعظم: نیپال کا سیلاب آب و ہوا کے بحران کے حوالے سے 'دنیا کے لیے ایک انتباہ ہے'
کیف، ترکیہ کی زیرِ میزبانی سربراہی اجلاس میں شرکت پر تیار ہے:زیلنسکی
اسرائیل: نیتن یاہو کا دورہ نیویارک مختصر کر دیا گیا ہے
ٹرکش ایئر لائنز نے بوئنگ 737 میکس طیاروں کا معاہدہ طے کر لیا
اوپن اے آئی کی حکومتی ویب سائٹ میں مداخلت "ناقابل قبول" ہے: البانیز
سلامتی کونسل کے پانچ مستقل ارکان کی ویٹو پاور ختم کی جائے: سانچیز
فلسطین: "پوری دنیا تک ہمارے عوام کی آواز پہنچنے کی راہ میں رکاوٹیں پیدا کرنے کی کوششیں ناکام ہوں گی"
جنوبی افریقہ: مسلّح حملہ، 11 افراد ہلاک
برطانوی وزیر اعظم: ہم غزہ اور مغربی کنارے کی موجود صورتحال پر خاموش نہیں رہیں گے
جنوبی کوریا: ہم، شمالی کوریا کو امن اور تعاون کی دعوت دیتے ہیں
گوتریش: دو ریاستی حل کے نظریے کو 'ہماری نظروں کے سامنے' مٹایا جا رہا ہے
صدر ایردوان کا اقوام متحدہ میں خطاب ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر عالمی سطح پر ایجنڈے کا موضوع بن گیا
یورپی یونین: بحیرہ احمر میں متعین جنگی جہازوں کی تعداد بڑھائی جائے
جاپان میں طوفان 'دوژان' کے اثرات سے 4 افراد ہلاک
برطانیہ، سعودی عرب کو فوجی مدد فراہم کرے گا: برنہیم
چینی صوبے گوانگ دونگ میں ایک ٹیکسٹائل ورکشاپ میں آگ لگنے سے 8 محنت کش ہلاک