جنگ بندی کی خلاف ورزی جاری،70 ہزار فلسطینی ہلاک
مشرق وسطی
2 منٹ پڑھنے
جنگ بندی کی خلاف ورزی جاری،70 ہزار فلسطینی ہلاکغزہ کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ اسرائیل نے دو سال سے زیادہ عرصہ قبل نسل کشی کے آغاز سے اب تک 70,000 سے زائد افراد کو قتل کیا ہے۔
غزہ / AA
30 نومبر 2025

غزہ کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ اسرائیل نے دو سال سے زیادہ عرصہ قبل نسل کشی کے آغاز سے اب تک 70,000 سے زائد افراد کو قتل کیا ہے

یہ اعلان ہفتہ کو ہوا جب اسرائیل نازک جنگ بندی کی خلاف ورزی جاری رکھے ہوئے ہے۔

غزہ کی وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا کہ قتل و غارت میں ہلاکتوں کی تعداد 70,100 تک پہنچ گئی ہے۔

وزارت نے کہا کہ 10 اکتوبر کو جنگ بندی نافذ ہونے کے بعد سے 354 فلسطینی اسرائیلی فائرنگ سے ہلاک ہو چکے ہیں۔

وزارت نے کہا کہ گزشتہ 48 گھنٹوں میں غزہ کے ہسپتالوں میں دو لاشیں پہنچیں، جن میں سے ایک ملبے کے نیچے سے نکالی گئی تھی مزید یہ کہ  ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ اس وجہ سے ہوا کہ 299 لاشوں سے متعلق ڈیٹا حکام کی جانب سے منظور ہو چکا تھا۔

جنگ بندی کے باوجود، فلسطینی علاقہ اسرائیل کی ناکہ بندی اور خلاف ورزیوں کی وجہ سے گہرے انسانی بحران میں مبتلا ہے۔

تازہ ترین تعداد اس وقت سامنے آئی ہے جب اقوام متحدہ ہر سال 29 نومبر کو فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا عالمی دن منا رہا ہے۔

اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوٹیریس نے ایک بیان میں کہا کہ اس سانحے نے کئی لحاظ سے ان اصولوں اور قوانین کو آزمایا ہے جو نسلوں سے بین الاقوامی برادری کی رہنمائی کرتے آئے ہیں۔"

انہوں نے مزید کہا کہ اتنے زیادہ شہریوں کا قتل، پوری آبادی کی بار بار بے دخلی اور انسانی امداد میں رکاوٹ کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں ہونی چاہیے،"

حالیہ جنگ بندی امید کی ایک کرن پیش کرتی ہے۔ اب یہ ضروری ہے کہ تمام فریقین اس کا مکمل احترام کریں اور بین الاقوامی قانون کی بحالی اور برقرار رکھنے والے حل کے لیے نیک نیتی سے کام کریں۔"

اسرائیل نے زیادہ تر محاصرہ شدہ علاقے کو کھنڈر بنا دیا ہے اور تقریبا تمام   آبادی کو  بے گھر کر دیا ہے

دریافت کیجیے
ترکیہ کو غزہ کی استحکام فورس میں شامل ہونا چاہیے: امریکی سفیر
ٹرمپ جھوٹی معلومات پر انحصار کر رہے ہیں: گسٹاوپیٹرو
میانمار: ہسپتال پر فضائی حملہ، 30 افراد ہلاک
امریکہ: 900 بلین ڈالر کا دفاعی بل منظور ہو گیا
عالمی برادری فلسطینیوں کی حالت زار پر آواز بلند کرے:سانچیز
یورو ویژن 2026 میں اسرائیل کی شرکت،آئس لینڈ  حصہ نہیں لےگا
دیکھتے ہیں یوکرین کا سیاسی اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے:کریملن
اسرائیل کی طرف سےغزہ میں کی گئی نسل کشی  نے عالمی انسانی حقوق کی اقدار کو شدید متاثر کیا ہے: اردوعان
امیزون نے بھارت میں 35 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کردیا
امریکی جنگی طیاروں کی وینیزویلا کے قریب پرواز،کشیدگی میں اضافہ
200 کے قریب اسرائیلی آباد کار مسجد الاقصی میں داخل ہو گئے
برازیل: بولسونارو کی سزا میں کمی کا بل منظور
ترکیہ: غزہ  کے حالات ایک دلدوزیاد دہانی اور ایک سنجیدہ تنبیہ کی حیثیت رکھتے ہیں
تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان جھڑپیں دوبارہ شروع ہو گئیں
شام: سعودی عرب کے ساتھ متعدد معاہدے