غّزہ جنگ
2 منٹ پڑھنے
اسرائیل، منظّم شکل میں، فلسطینی قیدیوں پر تشدّد کر رہا ہے
اسرائیلی جیلوں میں الیکٹرک شاک مشینوں اور ربڑ کی گولیوں کا استعمال بڑھتا جا رہا ہے: فلسطین انجمن برائے اسیران
اسرائیل، منظّم شکل میں، فلسطینی قیدیوں پر تشدّد کر رہا ہے
جیل بیماریوں اور وبائوں کی پھیلاؤ کیلئے بھی مرکز بن گئی ہے۔ / تصویر: رائٹرز / Reuters
18 ستمبر 2025

اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں کے خلاف الیکٹرک شاک مشینوں  اور ربڑ  کی گولیوں کے استعمال میں اضافہ ہورہا ہے۔

فلسطین کی انجمن برائے اسیران  نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں کے خلاف الیکٹرک شاک مشینوں اور  ربڑ کی گولیوں کا استعمال بڑھتا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ النقب  اور اوفر جیلوں میں خارش کی بیماری  تیزی سے پھیل رہی ہے۔

انجمن  نے  بروز بدھ جاری کردہ بیان میں کہا  ہےکہ اس کے وکلاء نے ستمبر کے مہینے میں سات مختلف اسرائیلی جیلوں میں ، بشمول خواتین اور بچوں کے، درجنوں قیدیوں سے ملاقات کی ہے۔قیدیوں کے بیانات  سے معلوم ہوا  ہےکہ اسرائیلی جیلیں منظم شکل میں  غیر انسانی سلوک اور بربریت کی مرتکب ہو رہی ہیں۔ یہ  ظلم اور بربریت  جرائم کے زمرے میں شمار  ہوتے ہیں۔

انجمن نے  کہا ہے کہ جیلوں کے اندر جبر و تشدّد کی  حکمت عملیوں اور خاص طور پر الیکٹرو شاک اور ربڑکی گولیوں کے استعمال میں اضافہ ہوا ہے۔ اس کے علاوہ النقب اور اوفر جیلوں میں خارش کی بیماری  تیزی سے  پھیل رہی ہے۔

قیدیوں کے بیانات کے مطابق، جیل کی شرائط میں کسی بہتری کے آثار نہیں ہیں۔ انہیں مناسب خوراک فراہم نہیں کی جاتی اور  مسلسل بھوکا رکھا جاتا  ہے۔ اس کے علاوہ   دیگر بنیادی ضروریات بھی پوری نہیں کی جاتیں۔

ڈیمون جیل  کی خواتین قیدیوں  نے کہا ہے کہ ان کی  برہنہ تلاشی لی جاتی  اور تشدد کا نشانہ بنایا  جا تا ہے۔ اس کے علاوہ خصوصی ضروریات سے بھی محروم رکھا جاتا ہے۔

انجمن  نے عالمی برادری سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا اور  کہا ہے  "جو جرائم کیے جا رہے ہیں وہ اس سطح تک پہنچ چکے ہیں جنہیں الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا" ۔

بیان کے مطابق، اسرائیلی جیلوں میں قید 11,100 سے زائد فلسطینی بھوک، تشدد، اور صحت کے مسائل  کا سامنا کر رہے ہیں۔

اسرائیل 7 اکتوبر 2023 سے غزہ پر مسّلط کردہ  جنگ میں 65,000 سے زائد فلسطینیوں کو قتل کر  چکا ہے

دریافت کیجیے
امریکہ نے سلامتی کونسل میں غزہ میں حنگ بندی کے بل کو ایک بار پھر مسترد کر دیا
امریکی جج کا حکم: محمود خلیل کو الجزائر یا شام کی طرف ملک بدر کر دیا جائے
شو بز کی شخصیات فلسطین کے لیے یک آواز
نتن یاہو کا امریکیوں کو انتباہ: آپ کے موبائل فونز اور ادویات پر اسرائیل کا نشان ہے
غزہ شہر پر قبضے کے لیے زمینی حملے شروع ہو گئے ہیں، رپورٹ
غزہ پر اسرائیل کے محاصرے کو توڑنے کے لیے عالمی صمود  فلوٹیلا میں یونانی کشتیوں کی شمولیت
غزہ کے ڈاکٹروں کا بچوں میں سر اور سینے میں گولی کے زخموں کے حوالے سے انکشاف
امریکی وزیر خارجہ: قطر پر حملے سے امریکہ-اسرائیل تعلقات متاثر نہیں ہوں گے
حماس نے، اسرائیل کے قطر پر حملے کو ٹرمپ کے جنگ بندی منصوبے پر 'براہ راست حملہ' قرار  دے دیا
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے فلسطینی ریاست کی حمایت میں  قرار داد کو منظور کر لیا
اسرائیلی حملے کسی بھی ملک کے لیے امن کی کوششوں کو سبوتاژ  کر رہے ہیں، وزیر اعظم قطر
حماس: امریکہ، اسرائیل کے قطر  پر حملے میں 'برابر کا شریک' ہے۔
بی بی مجھے مسلسل مایوس کر رہے ہو :ٹرمپ
غزہ جانے والے صمود فلوٹیلا پر دوسرے مشتبہ ڈرون حملے کی اطلاع
غزہ جنگ کے بعد ایک سال کے اندر انتخابات کی منصوبہ بندی
عالمی صمود فلوٹیلا کی کشتی پر تیونس کے قریب مشتبہ ڈرون حملہ