امریکہ میں تقریباً پانچ لاکھ طلبہ کو تعلیمی خدمات فراہم کرنے والے 'لاس اینجلس متحدہ اسکول ڈسٹرکٹ''LAUSD' نے اسکولوں کے فراہم کردہ کمپیوٹر آلات میں موجود 'گوگل کی مصنوعی ذہانت خلاصہ سروس' کو خاموشی سے بند کر دیا ہے۔
یہ اقدام والدین اور اساتذہ کے درمیان تعلیم و تدریس پر مصنوعی ذہانت کے اثرات سے متعلق بڑھتی ہوئی تشویش کے بعد سامنے آیا ہے۔ لاس اینجلس کے اسکول ڈسٹرکٹ نے کہا ہے کہ طلبہ کے تجربات کو ’’عمر کے لحاظ سے موزوں اور محفوظ‘‘ بنانے کے لیے اس سہولت کو عارضی طور پر معطل کیا گیا ہے۔
اسکول ڈسٹرکٹ نے یہ فیصلہ، 13 نومبر کو’اسکولز بیونڈ اسکرینز ایل اے‘ نامی عوامی تحریک کے کارکنوں کی طرف سے اسکول کی ایک کمیٹی کے اجلاس میں اپنے تحفظات کا اظہار کرنے کے بعد کیا ہے۔ بعد ازاں اسکول ڈسٹرکٹ نے طلبہ کے زیر استعمال آلات سے یہ سہولت ہٹانے کی تصدیق بھی کی ہے۔
لاس اینجلس کا متحدہ اسکول ڈسٹرکٹ نے، تعلیمی سال کے آغاز ہی میں طلبہ کے لیے گوگل کا ’اے آئی موڈ‘ بھی غیر فعال کر دیا تھا، تاہم اساتذہ اور دیگر عملے کے لیے اس تک رسائی برقرار رکھی گئی تھی۔

















