دنیا
3 منٹ پڑھنے
وینیزویلا نے اپنے شہریوں کو فوجی تربیت دینا شروع کر دی
وینزویلا، امریکہ کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران، اپنے شہریوں کو عسکری تبیت دے رہا ہے
وینیزویلا  نے اپنے شہریوں کو فوجی تربیت دینا شروع کر دی
کاراکاس میں فوجی مشقوں کے دوران ایک بولوارین نیشنل ملیشیا کا رکن ایک خاتون کو ہتھیار چلانے کا طریقہ بتا رہا ہے۔
21 ستمبر 2025

وینزویلا نے امریکی بحری جہازوں کی کیریبین میں تعیناتی اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تازہ  دھمکیوں کے جواب میں شہریوں کے لیے ایک روزہ فوجی تربیت کا انعقاد کیا ہے۔

اطلاع کے مطابق کاراکاس کے گنجان آباد علاقے پیٹارے میں، مرکزی شاہراہ کو ایک دن کے لیے بند کر دیا گیا اور  ہتھیاروں کے استعمال اور دیگر "انقلابی مزاحمتی" حکمت عملیوں پر مختصر کورس دیئے گئے ہیں۔

وینزویلا کے صدر نکولس مادورو ایک  طویل عرصے سے شہریوں کو اس بڑھتے ہوئے تنازعے کے لئے تیار  کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

گذشتہ ہفتے ہزاروں رضاکاروں کو فوجی بیرکوں میں تربیت کے لیے بلانے کے بعد، مادورو نے مسلح افواج کو ہدایت کی تھی  کہ وہ خود محلوں میں جا کر عوام کو تربیت دیں۔

پیٹارے میں، فوجیوں نے 30 کے گروپوں میں رضاکاروں کو ہتھیاروں کے استعمال کی تربیت دی۔ دیگر موضوعات میں ماسک پہننے اور ابتدائی طبی امداد شامل تھے۔

کاراکاس کے علاوہ  سان کرسٹوبل اور باریناس میں بھی تربیتی سیشن منعقد کیے گئے ہیں۔

کاراکاس نے امریکہ پر حکومت کی تبدیلی کی کوشش اور اس کے تیل اور دیگر وسائل چرانے کا بھی الزام لگایا ہے۔

وینزویلا کے سرکاری ٹیلی ویژن کے نشر کردہ مناظر میں ساحلوں پر، ماہی گیری  کشتیاں بحری جہازوں کے ساتھ تیرتی نظر آئی ہیں۔

وینزویلا کے وزیر دفاع ولادی میر پادرینو لوپیز نے دعوی کیا ہے کہ امریکہ، کیریبین میں ایک  "غیر اعلان شدہ جنگ"  شروع کئے ہوئے ہے۔یہ بیان  وینزویلا کے ساحلوں پر  درجنوں منشیات فروشوں  کی ہلاکت کا اعلان کرنے والے امریکی حملوں کے بعد جاری کیا گیا ہے۔

کاراکاس نے امریکہ پر حکومت کی تبدیلی کی کوشش اور اس کے تیل اور دیگر وسائل چرانے کا بھی الزام لگایا ہے۔

تربیتی کورس میں شامل 38 سالہ سرکاری ملازمہ لوزبی مونٹیرولا نے کہا ہے کہ "میں یہاں اس لیے ہوں کہ وہ سب کچھ سیکھ سکوں جو میرے لیے اہم چیزوں  یعنی  میرےملک، میری سرزمین اور میری قوم کی حفاظت کے لئے ضروری ہے۔ مجھے کسی کا ڈر نہیں ہے۔"

اپنے والدین کے ساتھ پیٹارے کےتربیتی کورس  میں شریک 16 سالہ جان نوریگا نے کہا ہے کہ  یہ سب تیل، سونا، ہیرے — ہمارے وسائل سے متعلق ہے۔ہم اس کے لیے لڑیں گے جو ہمارا ہے۔"

وزیر دفاع ولادی میر پادرینو لوپیز نے کہا ہے کہ "آج ہم ایک سنگ میل عبور کر رہے ہیں۔ ہم وینزویلا کے عوام اور مسلح افواج مل کر جو رقم کر رہے ہیں وہ   ایک حقیقی فوجی انقلاب ہے!"

وینزویلا نے ،امریکی بحری بیڑے کے سات جہازوں اور ایک جوہری آبدوز کی طرف سے محسوس کیے جانے والے خطرے کے جواب میں کیریبین جزیرے لا اورچیلا پر تین روزہ فوجی مشقیں بھی شروع کی ہیں۔

دوسری جانب، ٹرمپ نے وینزویلا کو خبردار کیا  ہےکہ اگر اس نے ان مہاجرین کو واپس لینے سے انکار کیا جنہیں اس نے " زبردستی امریکہ  بھیجا ہے" تو اسے "ناقابل حساب" نتائج بھگتنا ہوں گے۔

ٹروتھ سوشل  سے جاری کردہ بیان میں ٹرمپ نے کہا ہے کہ "ہم چاہتے ہیں کہ وینزویلا فوراً ان تمام قیدیوں اور ذہنی مریضوں کو واپس لے  جنہیں وینزویلا کی 'قیادت' نے امریکہ میں زبردستی بھیجا ہے"۔

واضح رہے کہ واشنگٹن نے ،تقریباً ایک ماہ قبل، وینزویلا کے ساحل کے قریب بین الاقوامی پانیوں میں جنگی جہاز تعینات کیے تھے اور  F-35 لڑاکا طیارے پورٹو ریکو بھیج کر اس کاروائی کو  منشیات کے خلاف آپریشن قرار دیا تھا۔

دریافت کیجیے
دس سال بعد قدافی کا بیٹا ضمانت پر رہا کر دیا گیا
بیس سے زائد ممالک کا مشترکہ بیان: سوڈان میں آر ایس ایف کے ظلم و بربریت کی مذّمت
ایکواڈور کی جیل میں 31 قیدی ہلاک ہو گئے
واشنگٹن ہماری معیشت کا تحفظ کرے گا :اوربان
فلپائن: فنگ-وونگ طوفان، شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا
امریکہ:فلائٹ آپریشن کا بدترین دن، 10,000 سے زیادہ پروازیں تاخیر  کا شکار
سوڈانی شہر الفاشر کے شہریوں کو ظلم و ستم کا سامنا ہے: اقوام متحدہ
یورپی یونین کی لبنان پر اسرائیلی حملوں کی مذمت
یورپی یونین کا لبنان میں اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے جنگ بندی کے احترام کا مطالبہ
جکارتہ میں ایک اسکول کمپلیکس میں واقع مسجد میں دھماکہ، 54 افراد زخمی
برطانیہ، شام میں "قائدانہ  کردار" پر، ترکیہ کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے: مورس
ایلون مسک کا ریکارڈ 1 ٹریلین ڈالر تنخواۃ کا معاہدہ
شمالی کوریا  نے ایک نامعلوم بیلسٹک میزائل فائر کیا ہے: سیول مسلّح افواج
اقوام متحدہ سلامتی کونسل  نے شراع اور خطاب سے پابندیاں ہٹا دیں
چین، مصنوعی ذہانت کی، دوڑ جیتنے کو ہے: ہوانگ
معدنی وسائل کی دوڑ جاری: ٹرمپ کی وسطی ایشیائی سربراہان سے ملاقات
امریکہ -سعودی عرب  مشترکہ فوجی مشق کیلیفورنیا میں شروع ہو گئی
یورپی یونین  نے چین کے ساتھ 'خصوصی رابطہ چینل' کھول دیا ہے
اقوام متحدہ: سوڈان کے کردفان علاقے میں حملے میں 40 افراد لقمہ اجل
چین  نے امریکی سامان پر اضافی محصولات کے اطلاق کی مدّتِ التوا کو بڑھا دیا