دنیا
3 منٹ پڑھنے
سوڈان: آر ایس ایف کے دارفور میں ایک مسجد پر حملے میں 75 افراد جان بحق
یہ حملہ جمعہ کے روز اس وقت ہوا جب نیم فوجی ریپڈ سپورٹ فورسز نے دارفور کے مرکزی شہر الفاشر سے فوج کو نکالنے کی کوشش کی۔
سوڈان: آر ایس ایف کے دارفور میں ایک مسجد پر حملے میں 75 افراد جان بحق
منگل ٦ مئی، ٢٠٢٥ء کو پورٹ سودان کے شمالی بندرگاہ پر RSF کے ڈرون حملوں کے بعد دھواں اٹھتا ہوا نظر آرہا ہے [فائل تصویر]۔ / AP
19 ستمبر 2025

سوڈان کی نیم فوجی فورسز نے دارفور میں بے گھر افراد کے کیمپ میں ایک مسجد پر ڈرون حملے کے نتیجے میں 75 افراد کو ہلاک کر دیا ہے، یہ بات اس مقام پر کام کرنے والے ایک امدادی گروپ نے بتائی۔

یہ حملہ جمعہ کے روز اس وقت ہوا جب نیم فوجی ریپڈ سپورٹ فورسز نے دارفور کے مرکزی شہر الفاشر سے فوج کو نکالنے کی کوشش کی۔ ابو شوک کیمپ میں ایمرجنسی ریسپانس روم گروپ کے مطابق،  ڈرون نے ایک مسجد کو نشانہ بنایا۔

گروپ نے اپنے بیان میں کہا، "مسجد کے ملبے سے لاشیں نکالی گئیں۔"

دوسری جانب سیٹلائٹ تصاویر سے واضح ہوتا ہے کہ نیم ریپڈ فورس اپنے محاصرے میں ہونے والے  الفاشر میں پیش قدمی کر رہی ہے۔

تقریباً 18 ماہ سے الفاشر RSF کے محاصرے میں ہے، جو پہلے ہی شمالی دارفور کے ریاستی دارالحکومت کے کچھ حصوں پر قابض ہے۔ سوڈان کی فوج، جس کے الفاشر میں زیادہ تر مقامات مغرب میں مرکوز ہیں، اپریل 2023 سے RSF کے ساتھ ایک تباہ کن جنگ میں مصروف ہے۔

قحط زدہ ابو شوک

ییل یونیورسٹی کے ہیومینیٹیرین ریسرچ لیب کی جانب سے تجزیہ کی گئی سیٹلائٹ تصاویر سے ظاہر ہوتا ہے کہ RSF نیم فوجی فورسز اہم علاقوں میں پیش قدمی کر رہی ہیں، جن میں سابق UNAMID کمپاؤنڈ بھی شامل ہے۔ یہ ایک مضبوط قلعہ نما اڈہ تھا جو کبھی اقوام متحدہ-افریقی یونین کے مشن کے زیر استعمال تھا اور اب فوج کے اتحادیوں، جوائنٹ فورسز، کے ہیڈکوارٹر کے طور پر کام کر رہا ہے۔

ییل نے کہا، "RSF نے ممکنہ طور پر سابق UNAMID کمپاؤنڈ، جوائنٹ فورسز کے آپریشنز کے اڈے پر قبضہ کر لیا ہے،" سیٹلائٹ تصاویر میں پیر سے جمعرات کے درمیان نظر آنے والے نقصان کا حوالہ دیتے ہوئے۔

ایک RSF اہلکار، جو میڈیا سے بات کرنے کے مجاز نہیں تھے، نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر دعویٰ کیا، "جمعرات کو تقریباً دوپہر 2 بجے تک، ہماری فورسز نے UNAMID اڈے پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا تھا۔"

عینی شاہدین کے مطابق، RSF جنگجو اب قحط زدہ ابو شوک بے گھر افراد کے کیمپ کے زیادہ تر حصے پر قابض ہیں، جو UNAMID سے صرف تین کلومیٹر شمال میں ایک گنجان آباد علاقہ ہے۔

یہ صورتحال الفاشر ایئرپورٹ، جو فوج کا ڈی فیکٹو آپریشنل اڈہ ہے اور UNAMID سے تین کلومیٹر (1.9 میل) جنوب میں واقع ہے، اور فوج کے 6ویں ڈویژن کے ہیڈکوارٹر، جو کمپاؤنڈ سے پانچ کلومیٹر مشرق میں ہے، دونوں کو RSF کی براہ راست فائرنگ کی زد میں لے آتی ہے۔

 

دریافت کیجیے
اسرائیل کا مطالبہ: امریکہ مصر پر دباؤ ڈالے
ٹرمپ: اگر افغانستان  نے بگرام بیس ہمیں واپس نہ کی تو 'بری چیزیں' ہوں گی
سعودی عرب: یمن کے لیے 368 ملین ڈالر امداد
اسرائیل: حزب اختلاف جماعتیں ایک نئے فورم پر متحد ہو گئیں
چین: بین الاقوامی برادری حرکت میں آئے
وینیزویلا  نے اپنے شہریوں کو فوجی تربیت دینا شروع کر دی
بھارت: ویزا فیس میں اضافہ آئی ٹی کمپنیوں کو متاثر کرے گا
سائبر حملے نے بڑے یورپی ہوائی اڈوں پر چیک-ان سسٹمز کو بگاڑ دیا
پولینڈ نے روسی حملوں کے بعد اپنے جنگی طیاروں کو چوکس کر دیا
واشنگٹن میں شامی سفارتخانے میں شامی پرچم  بلند کیے جانے کا تاریخی لمحہ
امریکہ کا ایک اور 'منشیات کی تجارت' کے جہاز پر حملہ، تین افراد ہلاک
ٹیکنو فیسٹ شروع ہو گیا
اے بی سی نے جمی کیمیل لائیو! غیر معّینہ مدّت کے لئے بند کر دیا
چین نے اسرائیلی قاتل 'بنیامین نیتن یاہو' کے الزامات مسترد کر دیئے
ایران نے موساد کے لیے جاسوسی کے جرم میں ایک شخص کو پھانسی دے دی
روسی ڈرونز  نے یوکرین کی ریلوے لائن کو نشانہ بنا ڈالا