دنیا
3 منٹ پڑھنے
پولینڈ نے روسی حملوں کے بعد اپنے جنگی طیاروں کو چوکس کر دیا
پولینڈ اور نیٹو کے طیاروں کو تعینات کیا گیا اور ہوائی دفاعی نظام کو اعلی الرٹ پر رکھا گیا جب کہ مغربی یوکرین پر روسی فضائی حملوں کے بعد سائرن بجنے کی آوازیں سنائی دیں۔
پولینڈ نے روسی حملوں کے بعد اپنے جنگی طیاروں کو چوکس کر دیا
پولینڈ کے شہر دراوسکو پومورسکی کے قریب ایک فوجی مشق کے دوران پرواز کرتا ہوا پولش جیٹ فائٹر F-16 کی ایک فائل تصویر۔ / Reuters
20 ستمبر 2025

روس کے مغربی یوکرین میں پولینڈ کی سرحد کے قریب فضائی حملے  کے بعد پولینڈ اور اس کے اتحادیوں کے  طیارے ہفتے کی صبح  تعینات  کر دیے گئے۔

آپریشنل کمانڈ نے ایک پوسٹ میں کہا، "پولینڈ اور اتحادی طیارے ہماری فضائی حدود میں کام کر رہے ہیں، جبکہ زمینی فضائی دفاعی اور ریڈار نگرانی کے نظام کو اعلیٰ ترین تیاری کی حالت میں لایا گیا ہے۔"

رات گئے  تقریباً پورے یوکرین میں فضائی حملے کے انتباہات جاری کیے گئے، جب یوکرینی فضائیہ نے روسی میزائل اور ڈرون حملوں کی وارننگ دی۔

طیاروں کی تعیناتی حالیہ مشتبہ روسی ڈرون دراندازی کے بعد کی گئی ہے۔

گزشتہ ہفتے، پولینڈ نے کہا  تھا کہ کم از کم 19 ڈرونز پولینڈ کی فضائی حدود میں داخل ہوئے جب روس یوکرین پر حملہ کر رہا تھا۔ تاہم، روس نے کہا کہ یہ دراندازی جان بوجھ کر نہیں کی گئی۔

’غیر معمولی طور پر بے باک‘ فضائی حدود کی خلاف ورزیاں

اس سےپیشتر ، پولینڈ  کے سرحدی محافظین  نے اطلاع دی  تھی کہ دو روسی لڑاکا طیاروں نے جمعہ کے روز بالٹک سمندر میں ایک پولش ڈرلنگ پلیٹ فارم کے حفاظتی زون کی خلاف ورزی کی۔

سرحدی محافظین   نےایک پوسٹ میں کہا، "دو روسی لڑاکا طیاروں نے بالٹک سمندر میں پیٹروبالٹک پلیٹ فارم کے اوپر سے کم بلندی پر پرواز کی۔ پلیٹ فارم کے حفاظتی زون کی خلاف ورزی کی گئی۔"

انہوں نے مزید کہا کہ مسلح افواج اور دیگر خدمات کو فوری طور پر اس واقعے کی اطلاع دی گئی۔

یہ خلاف ورزی اسی دن ہوئی جب ایسٹونیا نے اطلاع دی کہ تین روسی میگ-31 طیارے اس کی فضائی حدود میں 12 منٹ تک داخل ہوئے، جسے اس نے "غیر معمولی طور پر بے باک" دراندازی قرار دیا۔

نیٹو کے لڑاکا طیاروں نے جواب دیا اور ان طیاروں کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کیا۔

روسی حملوں میں 1  شخص ہلاک، 13 زخمی،  یوکرین

یوکرینی حکام نے ہفتے کے روز کہا کہ روسی رات کے حملوں میں دنیپروپیٹروسک علاقے میں ایک شخص ہلاک اور 13 زخمی ہوئے، جبکہ کئی علاقوں نے بڑے حملوں کی اطلاع دی۔

علاقائی فوجی انتظامیہ کے سربراہ سرگی لیساک نے کہا کہ روسی افواج نے ڈرونز اور میزائلوں سے حملہ کیا، جس سے رہائشی عمارتوں کو نقصان پہنچا اور آگ بھڑک اٹھی۔

لیساک نے ٹیلیگرام پلیٹ فارم پر کہا کہ ان حملوں میں ایک شخص ہلاک اور 13 زخمی ہوئے، جن میں سے ایک شخص کی حالت تشویشناک ہے۔

یوکرین نے ملک بھر میں فضائی الرٹ جاری کیا، جبکہ حکام نے دارالحکومت کیف کے ارد گرد کے علاقے میں دیگر حملوں کی اطلاع دی۔

دریں اثنا، روسی حکام نے کہا کہ ان کی افواج نے وولگوگراد اور روستوف کے علاقوں میں "بڑے پیمانے پر" یوکرینی حملوں کو پسپا کر دیا، جبکہ قریبی علاقے ساراتوف میں ایک شخص زخمی ہوا۔

 

دریافت کیجیے
روس بھارت سے تجارت جاری رکھنا چاہتاہے:پوٹن
بھارتی ایئر لائن انڈیگو نے500 پروازیں منسوخ کر دیں
اسرائیلی افواج نے مغربی کنارے میں پانچ تاریخی آثار کو ضبط کر لیا
امریکی فوج نے مشرقی پیسیفک میں  منشیات کے جہاز پر حملہ کردیا،4 افراد ہلاک
بین الاقوامی برادری اسرائیل کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کرے:ترکیہ
ٹی آر ٹی کا اسرائیل کی یورو ویژن میں شراکت پر بحث پر یورپی براڈ کاسٹنگ یونین کے اجلاس سے واک آؤٹ
ترکیہ کی دفاعی و ہوائی صنعت کی برآمدات 11 ماہ میں 7.4 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں
پوتن کا دورہ بھارت: دفاع اور توانائی سمیت متعدد موضوعات مذاکراتی ایجنڈے پر
نیو اورلینز میں نیشنل گارڈز بھیجوں گا:ٹرمپ
ماسکو تاحال جنگ ختم کرنے کا خواہاں ہے:ٹرمپ
چین فرانس کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے:شی جن پنگ
اسرائیل  نے حماس سے وصول کردہ لاش کی تصدیق کر دی
اسرائیل جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہے
ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فونک باتچیت دوستانہ ماحول میں ہوئی:مادورو
روس-یوکرین مذاکرات کےلیے ترکیہ موزوں ترین ملک ہے:فدان